سیلابی صورتحال کی بنا پر دریائی اور سرحدی علاقوں کی سکیورٹی بڑھائی جائے

سرگودھا(محمدتہور بلال اصغر سے) وزارت داخلہ پنجاب نے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر سرگودھا ریجن کے دریائی اور سرحدی علاقوں کی سکیورٹی بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے ،ذرائع کے مطابق ادارے کی طرف سے حفاظتی اقدامات اور اس پرابتدائی عملدرآمد کی رپورٹ صوبائی وزارت داخلہ کو ارسال کرتے ہوئے آگاہ کیا گیا کہ سیلاب کے خطرات کے پش نظر درےائے چناب او رجہلم سے ملحقہ علاقوں مں

ں کسی بھی ناگہانی آفات سے نمٹنے او رعوام کی امداد کےلئے پولیس آفیشلز و آفیسرز اور ملازمین کو الگ سے متحرک کیا جائے جو دریائی پشتوں پر کڑی نظر رکھنے ،بالخصوص رات کے وقت گشت کو موثر بنانے کے پابند ہوں، جس پر وزارت داخلہ نے ڈپٹی کمشنرز و ڈی پی اوز کو سکیورٹی و ریلیف انتظامات پر نظرثانی کے ساتھ ساتھ یہ ہدایت بھی کی ہے کہ مشکوک گاڑےوں او رمشتبہ افراد کی کڑی نگرانی کریں اوردریائی راستوں پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقنی بنائیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow