ڈبل روٹ رکھنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کاروائی فیصلہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا فیصلہ

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے)مختلف اضلاع سے ڈبل روٹس رکھنے اور ٹوکن ٹیکس بچا کر حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کے انکشاف کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کر دیئے، ذرائع کے مطابق اکثر ٹرانسپورٹرز نے نہ صرف پنجاب بلکہ دیگر صوبوں سے بھی گاڑیوں کے دو سے تین تک روٹ پرمٹ بنوا رکھے ہیں، کمپیوٹرائزڈ نظام میں خامیوں کے باعث یہ روٹ پرمٹ چیک نہیں کئے جا سکتے،جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے متعلقہ ضلع یا صوبے کی بجائے جس علاقے کی فیس کم ہووہاں ٹوکن ٹیکس ادا کر کے رقوم بچائی جاتی ہیں،جس کے بعد گاڑیاں کسی بھی روٹ پر چلائی جاسکتی ہیں اور پکڑے جانے پر متعلقہ علاقے کا روٹ پر مٹ چیک کروا کر جرمانہ بھی نہیں ہوتا جس کے باعث پنجاب حکومت کو ٹوکن ٹیکس کی مد میں سالانہ کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے،افسران کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کمپیوٹرائزڈ نظام مکمل ہی نہیں کیا جا سکا،جس پر صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی ہدایت پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا،اس ضمن میں انتظامیہ کو جاری ڈبل روٹ پرمٹ کو منسوخ کروانے کے ساتھ ساتھ ذمہ داروں کے خلاف مقدمات در ج کروانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow