یوٹیلٹی سٹور سے اشیاء خوردونوش کی صارفین تک فراہمی میں یوٹیلٹی سٹور خود رکاوٹ بن گیا

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے)یوٹیلٹی سٹور سے چینی و دیگر اشیاء کی غریب صارفین تک رسائی میں محکمہ خود رکاوٹ بن گیا، حسا س ادارے کی رپورٹ پر کمشنر سرگودھا نے ڈپٹی کمشنر کو معاملات کی چھان بین کے احکامات جاری کر دیئے، ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے سبسٹڈی اشیاء کی یوٹیلٹی سٹور ز پر با آسانی دستیابی کے حوالے سے ہونیوالی نگرانی کی رپورٹ میں انٹیلی جنس ادارے سول ایڈمنسٹریشن کو آگاہ کیا ہے کہ دیہی علاقوں کے بیشتر یوٹیلٹی اسٹورز پر محکمہ کے ملازمین کی اجارہ داری چلتی ہے، صرف جاننے والوں اور صاحب استعاعت اشخاص کو ہی دوسری اشیاء کے ساتھ چینی کی سہولت میسر ہے، جبکہ ملازمین کی ملی بھگت سے غریب طبقے کو ان سہولتوں سے محروم رکھا جا رہا ہے، جس پر کمشنر سرگودھا نے ڈپٹی کمشنر کو سخت کاروائی کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow