وستی شیر والی رشتے کے تنارعے پر چار بھتیجوں کا قتل

نوشہرہ وادی سون (نمائندہ الجلال)وستی شیر والی موضع ناڑا شمالی میں چچا نے رشتے اور زمین کے تنازعہ پر اپنی چار سگی بھتیجیوں کوفائرنگ کر کے قتل کر دیا تفصیلات کے مطابق سگے چچا نے رشتے اور زمین کے تنازعہ میں شیر محمد اعوان کے ڈیرہ پر جا کر اندھادھند فائرنگ کر کے اپنی چار سگی بھتیجیوں جن میں بشری بی بی،شازیہ بی بی،نسرین بی بی،سلطانہ بی بی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ان میں سے تین بہنیں شادی شدہ اور ایک بہن غیر شادی شدہ تھی مقتولہ بہنون کا کوئی بھائی نہ تھا اور والدین بھی وفات پا چکے ہیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122خوشاب اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی پولیس نے مرحوم محمد شیر کے داماد محمد اعجاز کی مدعیت میں پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی جبکہ اس وقوع کا آر پی او سرگودھا نے نوٹس لیتے ہوئے ملزموں کو فورا گرفتار کرنے کی ہدایت جاری کر دی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow