حکومت اور عوام کورونا پر غیر سنجیدہ رویہ ترک کرے ملک تیمور سلطان

نوشہرہ وادی سون (نمائندہ الجلال)حکومت اور عوام کورونا پر غیر سنجیدہ رویہ ترک کریں علماء عوام کو کورونا کی وباء سے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کریں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کریں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز نے تشویش ناک صورتحال پیدا کر دی ہے ان خیالات کا اظہار سابق چئیرمین یوسی کفری (صدیق آباد)ملک تیمور سلطان اعوان نے وادی سون پریس کلب نوشہرہ کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کی وباء میں پاکستان میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے جگہ ختم ہو چکی ہے اگر مساجد ومدارس میں احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں تو عوامی مقامات پر یہ احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنا ظلم کے مترادف ہو گا قرآن وسنت کے احکامات کے مطابق ہر انسان کو خود بھی اور دوسروں کو بھی تکلیف سے بچانا چاہیے ان حالات میں عوام الناس اور حکومت کے ذمہ داران پر لازم ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر کو اختیار کرنے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow