گندم خریداری وبال جان کمشنر نے نمبرداروں کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے)وعدہ کرنے کے باوجود حکومتی احکامات پر عملدرآمد سے انکار کرنے والے نمبر داروں کے خلاف کاروائی کیلئے فہرستیں ضلعی انتظامیہ کو ارسال کر دی گئیں، ذرائع کے مطابق سرگودھا میں گندم خریداری کا ہدف جو کہ ایک چیلنج بن کر رہ گیا ہے کے سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنرز نے تین مختلف اوقات میں نمبر داروں سے میٹنگز کر کے انہیں تعاون کرنے کا کہا تھا جس پر نمبر داروں نے انتظامیہ سے وعدہ کیا کہ وہ ہر گاؤ ں سے تین،تین سو گٹو بوری گندم متعلقہ سنٹرز پر پہنچائیں گے، مگر زیادہ تر نمبر داروں نے وعدہ کے باوجود اپنے فرائض سے پہلو تہی برتی،بعض نمبر دارو ں نے خانہ پوری کرتے ہوئے باردانہ حاصل کر کے واپس نہیں کیا اور بعض باردانہ وصول کرنے سے ہی انکاری ہو گئے،یہی نہیں خریداری کے حوالے سے کسی قسم کی دلچسپی نہیں لی،جس پر تحصیلداروں کے ذریعے ایسے نمبر داروں کے خلاف کاروائی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، جس پر فہرستیں ڈپٹی کمشنر آفس پہنچنا شروع ہو گئی ہیں، جن کے خلاف لینڈ ریونیو ایکٹ کے تحت کاروائی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow