ہائی وے نے ریلوے پھاٹکوں پر تعینات عملے کی تنخواہیں دینے سے انکار کردیا

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے)ہائی وے ایم اینڈ آر ڈویژن نے مختلف شاہراؤں پر قائم ریلوے کراسنگز پر تعینات عملے کی ادائیگیوں کیلئے واجبات دینے سے انکار کر دیا، ذرائع کے مطابق ریلوے حکام نے گیٹ کیپرز کی تنخواہوں،مرمت اور آپریشن چارجز کی مد میں لگ بھگ اڑھائی کروڑ روپے کے واجبات ادا کرنے کیلئے ہائی وے ایم اینڈ آر ڈویژن کو لیٹر لکھا تھا جس کے جواب میں گزشتہ روز ایگزیکٹو انجینئر نے پاکستان ریلوے راولپنڈی کے ڈی اے او کو جاری مراسلہ میں آگاہ کیاکہ یہ واجبات بلدیاتی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کے ذمہ بنتے ہیں، لہذا متعلقہ فورمز سے رجوع کیا جائے،دریں اثناء بلدیاتی ادارے مالی مشکلات کے پیش نظر پہلے معذرت کر چکے ہیں،اس طرح ریلوے حکام کو واجبات کا حصول مشکل نظر آ رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow