پینے کا پانی فروخت کرنے والے پانی کا لیبارٹری ٹیسٹ کروائیں پنجاب فوڈ اتھارٹی

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے)حکومت نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں پینے کا پانی فروخت کرنے والوں کے پانی کو ٹیسٹ کروانے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کو ترجیح بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس ضمن میں کہا گیا کہ کمرشل پانی والے پلانٹس سے پانی کے نمونے لے کر لیبارٹری سے ٹیسٹ کروائے جائیں، غیر معیاری پانی ہونے کی صورت میں ان پلانٹوں کے مالکان کے خلاف کارروائی اور انہیں سیل کیا جائے، یہ اقدام مستقل بنیادوں پر کیے جائیں، اور روزانہ کی کارکردگی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow