عوام کے جان ومال کا تحفظ ہر حال میں یقینی بنائیں گے ڈی پی او فیصل گلزار

عوام کے جان ومال کا تحفظ ہر حال میں یقینی بنائیں گے سرگودھا ضلع کو پرامن بنانے کیلئے پولیس اپنے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے کسی جرائم پیشہ یا بھتہ مافیا کی سرگودہا میں کوئی جگہ نہیں ضلع بھر میں میرٹ کو یقینی بنایا جارہا ہے پولیس افسران کے دروازے ہر وقت عوام کیلئے کھلے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈی پی او سرگودہا فیصل گلزار نے عادل پارک نیو سیٹلائٹ ٹاؤن میں ہونے والی فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کوئی کتنا بھی طاقت ور کیوں نہ ہو قانون سے طاقتور نہیں ڈی پی او کا کہنا تھا علاقے میں خوف ہراس کا باعث بننے والی فائرنگ کا مقدمہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت کرلیا گیا ہے ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہیں ملزمان جلد گرفتار کرلئے جائیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow