ضلع سرگودہا سمیت پنجاب بھر میں پرائیویٹ سود کا کاروبار ایک منظم کاروبار بن گیا سود مافیا کے ایجنٹ پہلے سود کی رقم دلوا کر پھنساتے ہیں اور پھر اس جال میں پھنسنے والا یا خودکشی کر کہ نکلتا ہے یا سب کچھ گنوا کر

 

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے)سرگودھا سمیت پنجاب کے اکثر اضلاع میں میں سودی کاروبار کا بڑھتا ہوا رجحان معاشرتی ناسور اورمتعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بننے لگا،اورغریب و سادہ لوح شہریوں کی جمع پونجی بدستور سودی کاروبار کی نظر ہورہی ہے جبکہ حالیہ مہینوں کے دوران غربت بے روزگار ی کی شرح کے ساتھ ساتھ سودی کاروبار میں بھی سو فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،انسٹالمنٹ مافیا من مانے ریٹ پر شہریوں کو سر عام لوٹ رہے ہیں کوئی محکمہ اس گھناؤنے کاروبار کو کنٹرول کرنے کامیاب نہیں ہو سکا جس سے یہ مافیا آزاد ہے جو نا صرف شریف مجبور شہریوں کو لوٹ مار میں مصروف ہے بلکہ سرکاری خزانہ میں بھی اپنی اصل آمدن کے حساب سے ٹیکس ادا نہیں کرتا،حساس ادارے کی رپورٹ کے مطابق شہر بھر میں قائم درجنوں انسٹالمنٹ کی دکانیں غریب سفید پوش طبقہ کی مجبوریوں سے فائدہ اٹھا کر خود کروڑ پتی بن رہے ہیں جبکہ ان دکانوں سے اشیاء لینے والے شہری ساری زندگی قسطیں ادا کرتے رہتے ہیں۔ شہر میں درجنوں دکانداروں نے شہر کی گنجان آباد علاقہ سے لے کر پوش علاقوں میں اپنا یہ دھندہ قائم کر رکھا ہے، جہاں ضرورت کی کوئی بھی اشیاء کے علاوہ نقدی بھی 50% سے لے کر 100% سود پر شہریوں کو دی جاتی ہے،جو سالہاسال ادا کرنے کے بعد 400%تک پہنچ جاتا ہے، غریب اور سفید پوش شہریوں سے چیک لے کر قسطوں کی بروقت ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں ذلیل و خوار کیا جاتا ہے اور اس مقصد کیلئے متعلقہ تھانہ اور دیگر اداروں سے ملی بھگت طے کر لی جاتی ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان اداروں کی آمدن کا چیک اینڈ بیلنس کا کوئی نظام نہ ہونے کی وجہ سے ہر سال لاکھوں روپے ٹیکس کی مد میں بچاتے ہوئے سرکار کو ٹیکہ لگاتے ہیں۔ ان اداروں نے خود ساختہ قوانین بنائے ہوئے ہیں، جو پرنٹ شدہ فارم پر دستخط کروا کرخود ساختہ قوانین کے جال میں پھنسا کر مجبور شہریوں کو جکڑ لیا جاتا ہے،اس وقت سب سے زیادہ سود کا  کاروبار گاڑیوں کی صورت میں ہورہا یہ مافیا پولیس کو ساتھ ملا کر یہ کام کررہا ہے   قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی آشیر باد کے بغیر ایسا ممکن نہیں، شہریوں نے اعلیٰ حکام کو اس اہم مسئلہ کے حل کی فوری اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow