شوگر سیس فنڈ سے 25 کڑوڑ سے زائد سکیموں کی منظوری کسانوں کو اس فنڈ کا فائدہ پہنچایا جائے کمشنر سرگودہا

شوگر ڈویلپمنٹ فنڈز سے تعمیر سڑکوں سے کسانوں کو بھر پور فائدہ دیاجائے ۔ کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود
کمیٹی نے شوگر کین سیس فنڈ کی 25 کروڑ 67 لاکھ روپے کی آٹھ سکیموں کی منظوری دی
شوگر فنڈز سے ضلع سرگودہا میں 23.40کلو میٹر سڑکیں تعمیر کی جائیں گی ۔کمشنر کا شوگر ڈویلپمنٹ سیس کمیٹی سے خطاب

سرگودہا (17 جون 2020)۔کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے کہا ہے کہ شوگر ڈویلپمنٹ سیس فنڈز سے تعمیر ہونے والے سڑکوں سے کسانوں اور کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ مستفید بنایا جائے ۔فارم ٹو مارکیٹ روڈ کی تعمیر سے اناج اور زرعی پیداوار کو مارکیٹ تک پہنچانے میں مدد ملتی ہے اور زراعت کی ترقی کا پہیہ گھومتا ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈویژنل شوگر کین ڈویلپمنٹ سیس کمیٹی کے اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا عبداللہ نیئر شیخ ‘ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شکیل نعمان ‘ ایس ای ہائی ویز اور شوگر ملوں کے نمائندے بھی موجود تھے ۔ کمیٹی نے شوگر کین سیس فنڈ کی 25 کروڑ 67 لاکھ روپے کی آٹھ سکیموں کی منظوری دی۔ان سکیموں میں نون شو گرملز بھلوال کی گیارہ کروڑ 85 لاکھ روپے کی تین ‘سلانوالی شوگرملز کی دوکروڑ 70 لاکھ روپے کی ایک ‘ پاپولر شوگر ملز سیال موڑ کی 8 کروڑ 80 لاکھ روپے کی تین اور پول فنڈز کی دو کروڑ 32لاکھ روپے کی ایک سکیم شامل ہے ۔شوگر فنڈز سے ضلع سرگودہا میں 23.40کلو میٹر سڑکیں تعمیر کی جائیں گی جن میں جھاوریاں بائی پاس تاجھاوریاں سٹی 3.50 کلو میٹر ‘ رابطہ سڑک پرائمری سکول ٹاٹری سیم نالہ تا جہاناںوالا پل 2.90 کلو میٹر ‘ سرگودہا خوشاب روڈ تا گوہر بکھے والا براستہ نصیر آباد 1.70 کلو میٹر ‘ فاروقہ روڈ تا فیروز مکی 0.75 کلو میٹر ‘ فاروقہ پل سیم تا نورے والا 2.65 کلو میٹر ‘غوث محمد والا رابطہ سڑک بہک لڑکا 3 کلو میٹر‘ محمدکی پل تا کھرکی 3.70کلو میٹر ‘ سیال موڑ تا احمد نگر 2.60 کلو میٹر او رساہیوال راجباہ تا شریفا بقیہ حصہ 2.20 کلو میٹر شامل ہیں ۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow