کورونا کی وجہ سے ترقیاتی بجٹ متاثر نہیں ہوگا عثمان بزدار

کورونا کی وجہ سے ترقیاتی عمل متاثر نہیں ہوگا، ڈویلپمنٹ بجٹ میں 5 ارب روپے اضافہ کیا: عثمان بزدار
پنجاب کے ہر شہر تک ترقی کے ثمرات یکساں پہنچیں گے،زیرتکمیل ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرایا جائے گا
ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اپ گریڈ ہونگے،ساڑھے گیارہ ارب روپے لاگت سے نئے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال بنیں گے
پنجاب کے 16 شہروں میں 32 ارب روپے سے فراہمی و نکاسی آب ، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اور دیگر منصوبے مکمل کرینگے
لاہورسمیت 5 شہروں میں واٹر ویسٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائیں گے،سوا نو ارب سے راولپنڈی میں سیف سٹی پراجیکٹ مکمل ہوگا
صوبہ بھر میں 23ارب روپے کی لاگت سے بنیادی بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کیلئے پنجاب میونسپل پروگرام شروع کیا گیا ہے
196 بنیادی مراکز صحت میں دن رات صحت کی سہولتوں کیلئے ایک ارب مختص ، نیا پاکستان منزلیں آسان فیز ٹو 10 ارب سے مکمل ہوگا
اراکےن اسمبلی کے جائزکام ہر صورت ہوںگے،اراکےن اسمبلی کی عزت پر کوئی حرف نہےں آنے دےا جائے گا:عثمان بزدار
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں، تجاویز اور سفارشات نوٹ کرکے فوری عملدرآمد کرنے کی ہدایت
لاہور17جون : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے ترقیاتی عمل کی رفتار کو متاثر نہیں ہونے دیں گے۔مشکل معاشی حالات کے باوجود ترقیاتی بجٹ میں 5 ارب روپے کا اضافہ کیا۔ اٹک ، راولپنڈی ، جہلم اور دیگر شہروں کے ارکان صوبائی اسمبلی سے وزیراعلیٰ آفس میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بتایا کہ پنجاب کے ہر شہر تک ترقی کے ثمرات یکساں پہنچیں گے۔ تمام اضلاع میں ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کے حوالے سے کوئی امتیاز نہیں برتا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ زیرتکمیل ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرایا جائے گا۔ترقیاتی منصوبوں کیلئے عوامی نمائندوں کی تجاویز اور مشاورت کو اہمیت دی جائے گی۔ عثمان بزدار نے کہا کہ صوبہ بھر میں ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ساڑھے گیارہ ارب روپے لاگت سے نئے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال قائم ہوں گے۔ 196 بنیادی مراکز صحت میں دن رات صحت کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ایک ارب مختص کئے ہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مزید بتایا کہ 16 شہروں میں 32 ارب روپے سے فراہمی و نکاسی آب ، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اور دیگر منصوبے مکمل کریں گے۔لاہور اور راولپنڈی سمیت 5 شہروں میں واٹر ویسٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ نصب کئے جائیں گے۔ 23 ارب روپے کی لاگت سے بنیادی بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کیلئے پنجاب میونسپل پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ نیا پاکستان منزلیں آسان کے فیز ٹو کی تکمیل کیلئے 10نئے مالی سال کے بجٹ میں ارب روپے رکھے گئے ہیں۔راولپنڈی میں سوا نو ارب روپے کی لاگت سے پی پی آئی سی تھری پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ کوروناوباءکے باعث معےشت سست روی کا شکار ہے ۔پنجاب حکومت نے چھوٹے کاروبار کو رےلےف دےنے کے لئے 56ارب روپے کی ٹےکس چھوٹ دی ہے۔ اس تاریخی اقدام سے کوروناسے متاثرہ کاروبارکوبہت رےلےف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث معمولات زندگی بدل رہے ہےں ۔شہری اےس او پےز پر عملدرآمدکر کے بےماری کا پھےلاو¿ کم کرسکتے ہےں ۔ شدےد متاثرہ علاقوں کو سےل کےا جارہا ہے ۔عوام کی زندگےوں کے تحفظ کےلئے ہر ضروری اقدام کرتے رہےںگے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ماضی کا روایتی طریقہ کار اب نہےں چلے گا۔ اس ضمن مےں ہماری حکومت آو¿ٹ آف باکس اقدامات پر کام کررہی ہے ۔ عثمان بزدار نے کہا کہ اراکےن اسمبلی کے جائزکام ہر صورت ہوںگے۔ اراکےن اسمبلی کی عزت پر کوئی حرف نہےں آنے دےا جائے گا۔ ملاقات مےں اراکےن اسمبلی کے حلقوں کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات پر تبادلہ خےال کیا گیا اور کورونا وباءکا پھےلاو¿ کم کرنے کے لئے حکومتی ہداےات پر عملدر آمد کے حوالے سے بھی بات چےت کی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ارکان اسمبلی کی تجاویز اور سفارشات نوٹ کیں اور فوری عملدرآمد کے احکامات جاری کئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والوں میں ڈپٹی سپےکرپنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری،صوبائی وزےر ملک اسد علی کھوکھر،ارکان اسمبلی مےاں محمد فرخ، ممتازمانےکا،احمد شاہ گھگہ،محمد نعےم،سردار احمد علی خان درےشک اورمحمد اشرف خان رند، سید یاور عباس بخاری، راجہ صغیر احمد، چودھری محمد عدنان، عمر تنویر، اعجاز خان، ملک تیمور مسعود، راجہ یاور کمال خان، طاہر رندھاوا اور ظفر اقبال شامل تھے۔
٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow