سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے آر پی او سرگودہا افضال احمد کوثر

سرگودہا ۔۔۔۔طارق مجوکہ سے ۔۔۔۔۔ افضال احمد کوثر نے ضلع سرگودھا کے پولیس افسران کو کرائم میٹنگ کے دوران زیر تفتیش سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے اورمقدمات کو جلد از جلد میرٹ پر یکسو کرنے کے احکامات جاری کیے۔
آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے ضلع سرگودھا کے پولیس افسران کے ساتھ آر پی او آفس سرگودھا میں کرائم میٹنگ کی صدارت کی۔اس میٹنگ میں ایس ایس پی آر آئی بی نجیب الرحمن بگوی، ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار،ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا امتیاز احمد،ایس ڈی پی او سٹی،صدر،کوٹ مومن اور بھلوال سرکل نے شرکت کی۔
زیر تفتیش سنگین مقدمات کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے تمام پولیس افسران کوواضح احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ زیر تفتیش سنگین مقدمات اغواء،قتل، ڈکیتی،ہاؤس رابری،روڈ رابری کو جلد از جلد میرٹ پر یکسو کریں۔اپنے اپنے سرکل کے ایس ایچ اوز کے ساتھ مل کران مقدمات کو ٹریس کرنے کی حکمت عملی مرتب کریں۔ان مقدمات میں ملوث ملزمان اور اشتہاری مجرمان کوگرفتار کریں۔آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے مزید کہا کہ ایک ہفتے کے بعد ان مقدمات پر دوبارہ میٹنگ ہو گی جس میں ان مقدمات کی پراگریس سے متعلق چیک کیا جائے گا۔ان مقدمات کو جلد یکسو کرنے کے لیے تمام وسائل کو برؤئے کار لایا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow