پنجاب میں مویشی منڈیاں نہیں لگیں گی وزیر اعلی جلد اعلان کریں گے اس سال قربانی سستی ہونے کا امکان پیدا ہوگیا

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سےعیدالضحی کے موقع پر پنجاب بھر میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کیلئے منڈی مویشاں نہ لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کا بضابطہ اعلان وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کی حتمی رائے آنے کے بعد آنے والے چند دنوں میں کردینگے۔ ذرائع کے مطابق امثال عیدالضحیٰ کے موقع پر سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں مویشی منڈیاں نہ لگانے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔کورونا وائرس کے باعث محکمہ صحت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رپورٹ کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔جس کا بضابطہ اعلان چند روز میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار خود کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں مویشی منڈیاں نہ لگانے کیساتھ ساتھ ان ایام میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ خصوصی ٹیمیں بناکر جانوروں کی خرید و فروخت کو روکنے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow