سرگودہا پولیس میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا اب تک 66 ملازمین متاثر ہوچکے ہیں

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے) ڈویژن میں کورونا سے متاثرہ پولیس اہلکاروں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہونے لگا۔ ڈویژن بھر میں کورونا سے متاثرہ پولیس ملازمین کی تعداد بڑھ کر 66ہوگئی۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب نے کورونا سے متاثرہ ہر پولیس اہلکار کیلئے 25ہزار روپے دینے کا اعلان بھی کردیا،سرگودھا ڈویژن کو مجموعی طور پر 16لاکھ 50ہزار روپے دئے جائیں گے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کورونا سے سرگودھا ڈویژن کا ضلع بھکر کے سب سے زیادہ پولیس ملازمین کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جن کی تعداد 26،میانوالی میں 5،خوشاب میں 17جبکہ ضلع سرگودھا میں 18پولیس اہلکارں میں کورونا ٹسٹ پازٹیو پایا گیا۔ آئی جی پنجاب کے حکم پر سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع کے متاثرہ پولیس ملازمین کو 16لاکھ 50ہزار روپے دیا جائے گا۔ ضلع بھکر کے 26پولیس ملازمین میں 6لاکھ 50ہزار،ضلع میانوالی کے 5ملازمین کو 1لاکھ 25ہزار، ضلع خوشاب کے 17پولیس ملازمین کو 4لاکھ 25ہزار جبکہ ضلع سرگودھا کے 18پولیس ملازمین کو 4لاکھ 50ہزار روپے دئے جائیں گے۔ کورونا سے متاثرہ تمام پولیس ملازمین کو قرنطینہ کردیاگیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow