پنجاب حکومت کاروبار بحال کرنے کیلئے بغیر سود قرض فراھم کرے گی

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے)پنجاب حکومت کا کورونا سے متاثرہ کاروبار کی بحالی اور نیا کاروبار شروع کرنے کے لیے آسان قرضے دینے کا فیصلہ کرلیا.تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے کورونا سے متاثرہ کاروبار کی بحالی کے لئے سفارشات مرتب کرلیں،متاثرہ کاروبار اور نیا کاروبار کے لئے قرضے پنجاب روزگار سکیم کے تحت دئیے جائیں گے، اس سکیم کے تحت کورونا سے متاثرہ کاروبار کی بحالی کے لئے مالی معاونت کی جائے گی قرضوں کی حد ایک لاکھ سے 50 لاکھ روپے تک ہوگی، قرضوں کا میکنزم طے کرکے کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔یاد رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور لوگوں کو بچانے کے لئے حکومت پنجاب کی جانب سے لاہور میں لاک ڈاون اور دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی جس کے تحت تمام کاروباری مراکز بند کردیئے گئے تھے،کورونا کی وبا کو الگ بھگ7 ماہ ہونے والے مگر اس وبا کے تیزی کے ساتھ وار جاری ہیں،کاروبار بند ہونے سے تاجر برادری کو شدید مشکلات کا سامنا رہا جس سےنقصان ہوا۔حکومت نے خسارے کے ازالہ کے آسان قرضے دینے کا فیصلہ کیا جس سے کاروبار کا دوبارہ فعال بنایا جاسکے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow