سمارٹ ڈاؤن والے علاقوں میں حکومت کی جانب سے راشن کی تقسیم شروع کردی گئی

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے)پی ڈی ایم اے کی جانب سے فراہم کیا گیا امدادی سامان کی اشیاء خراب ہونے کے پیش نظر بالآخر تقسیم شروع کر دی گئی، ذرائع کے مطابق کورونا لاک ڈاؤن کے باعث پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے مستحق افراد کی امداد کیلئے اشیائے خوردونوش کے بیگز بھجوائے گئے تھے،جو کہ پی ڈی ایم اے کے ضلعی دفتر کے کمرے میں محفوظ کر دیئے گئے، ہر بیگ میں تین مختلف اقسام کی ایک ایک کلو دالیں، ایک کلو چینی، ایک کلو گھی، ایک پاؤ پتی اور ایک کلو چاول شامل ہیں،چالیس روز پڑے رہنے کے بعد ان اشیاء کے خراب ہونے کے پیش نظر بالآخر انتظامیہ نے یہ بیگ درجہ چہارم کے ملازمین میں تقسیم کرنا شروع کر دیئے ہیں اب بھی بیگز کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ ٹائیگرفورس کی ٹی شرٹس جو کہ الگ سے موصول ہوئیں ایک ہی جگہ سٹورہیں،جن ملازمین کو یہ بیگ ملے ہیں نے دالوں کے خراب ہونے کی شکایت کی ہے،جس پر امدادی سامان کی بڑی مقدار ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow