فیملی پینشنرز کے کیسسز کو جلد از جلد مکمل کیاجائے وزیر اعلی کی ھدایت

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے)پرائم منسٹر پبلک افیئرز اینڈ شکایات ونگ نے سرکاری اداروں میں فیملی پنشنز اور گریجویٹی کے متعلقہ شکایات کے جلد ا ز جلد ازالہ کو یقینی بنانے اور مذکورہ نوعیت کے کیسز کو 15روز میں نہ نمٹانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات جاری کر دیئے،ذرائع کے مطابق ڈویژنل و ضلعی ایڈمنسٹریشنز،ایجوکیشن، ہیلتھ، کالجزسمیت مختلف محکموں اور بلدیاتی اداروں میں پنشن اور گریجویٹی کے سینکڑوں کیسز پر عملدرآمد مقرر پریڈ میں نہیں ہوتا اورزیادہ تر کیسز مختلف مراحل میں بلا ضرور ت التواء میں رکھنے پر سائلین کی ایک بڑی تعداددیگر متعلقہ مختلف فورمز رجوع کرنے پر مجبور ہیں، بالخصوص وزیر اعظم و وزیر اعلی اور چیف سیکرٹری کے شکایات سیل اور دیگر صوبائی اتھارٹیز کی طرف سے بھجوائی جانیوالی ایسی نوعیت شکایات اور ان محکموں کے سربراہان کو الگ سے رجوع کرنیوالے درخواست گزاروں کا مقررہ پیریڈ میں ازالہ یقینی نہیں بنایا جا سکا جس پر وفاقی حکومت نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے اس ضمن میں پرائم منسٹر پبلک افیئرز اینڈ شکایات ونگ کی سیکشن آفیسر صائمہ صالح کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کو بروقت عملدرآمد یقینی بنانے اور ذمہ داروں کی جواب دہی کیلئے اقدامات اٹھانے اور مستقل بنیادوں پر مربوط حکمت عملی اختیار کرنے کی جرورت پر زور دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow