عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار نہ پہننے والوں کے خلاف جرمانہ ہوگا

سرگودھا (صباح نیوز )پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر عوامی مقامات پر منہ ڈھانپنا لازمی قرار دے دیا۔نو ماسک نو سروس کا اعلان بھی کردیا گیا ، پنجاب حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عوامی مقامات پر منہ ڈھانپنے کے احکامات پر سرگودھا سمیت صوبے بھر کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس سختی سےعمل درآمد کروائیں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ماسک کے بغیر آنے والے گاہکوں کو دکاندار سروس فراہم نہیں کریں گے۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ پابندی کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر لگائی گئی ہے جس کا اطلاق فی الفور ہو گا اور یہ تاحکم ثانی لاگو رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow