پٹرول کی قلت کے بعد ملاوٹ مافیا سرگرم ملاوٹ شدہ پٹرول لوگوں کی گاڑیوں کو خراب ہونے لگا

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے)متعلقہ اداروں کی مجرمانہ غفلت کے باعث پیٹرولیم مصنوعات میں ملاوٹ کا اضافہ گاڑیوں و موٹرسائیکلوں کی تباہی اور مالکان کی جیبوں پر اضافی بوجھ کا سبب بنتا جا رہا ہے، بالخصوص حالیہ مہینوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے مافیا اپنے پنجے گاڑتاجا رہا ہے جبکہ اس سلسلہ میں انتظامیہ کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں اور سرگودھا ریجن کے بیشتر پیٹرول پمپوں پر ملاوٹ شدہ مصنوعات کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے،بعض پیٹرول پمپوں کے عملہ نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہائی سپیڈ ڈیزل میں لائٹ ڈیزل اور اسی طرح پیٹرول میں مٹی کا تیل مکس کر کے فروخت ہو رہا ہے،جس میں اچھی خاصی بچت ہے،اسی طرح ایرانی پیٹرول کی فروخت سے بھی غیر معمولی منافع کھایا جاتا ہے،جبکہ معیار چیک کرنے والے خود ملوث ہیں، اور باقاعدہ طور پر منتھلی سسٹم کے ذریعے یہ گھناؤنا کاروبار روزباروز بڑھتا جا رہا ہے، بالخصوص متذکرہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی اور فرق سے ملاوٹ مافیا کو بھرپور فائدہ ہو ا ہے،یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ملاوٹ شدہ اور ایرانی پیٹرول و ڈیزل فروخت کرنیوالے اڑھائی سو سے زائد پیٹرول پمپوں کی نشاندہی انٹیلی جنس ادارہ کر چکا ہے مگر ان کے خلاف بھی کاروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی، دوسری جانب وہیکلز مالکان کا کہنا ہے کہ ملاوٹ شدہ پیٹرولیم مصنوعات کے باعث گاڑیوں و موٹرسائیکلوں کے انجن کو نقصان پہنچ رہا ہے یہاں تک کہ فور سٹوک وہیکلز بھی دھواں دینے لگی ہیں جو کہ ملاوٹ کی واضح نشانی ہے،انہوں نے اس سلسلہ میں ارباب اختیار کو فوری نوٹس لے کر وسیع پیمانے پر ایکشن لینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow