پٹرولیم کی قلت بدستور موجود انتظامیہ بے بس

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے گزشتہ روز بھی بیشتر پیٹرول پمپوں پر پیٹرول و ڈیزل کی قلت کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، شہر کے ساتھ ساتھ مختلف قومی شاہراؤں کے بیشتر پیٹرول پمپوں پر پیٹرول و ڈیزل کی عدم دستیابی کے کتبے آویزاں رہے، اسی طرح پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹر اور رکشہ مالکان نے کرایوں میں کمی نہیں کی،شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ فوری طور پر اس سلسلہ میں سخت ایکشن لیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی مقررہ نرخوں پر آسانی دستیابی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ انٹر سٹی اور دیگر شہروں کو چلنے والی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کے نوٹیفکیشن جاری کر کے تمام لاری اڈوں پر آویزاں کرے اور مستقل بنیادوں پر چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow