ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کی تیاری شروع کردی

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے)شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف ایک مرتبہ پھر سے گرینڈ آپریشن کے آغاز کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ذرائع کے مطابق اس حوالے سے کمشنر، ڈپٹی کمشنر سمیت محکمہ پولیس و دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان پر مشتمل اہم اجلاس آئندہ چند روز میں متوقع ہے جس کے ایجنڈا میں شہر کے اہم بازاروں میں تجاوزات مافیا کی پختہ و نیم پختہ تجاوزات کو مسمار کرنا، ریڑھی، چھابڑی فروشوں کو بے دخل کرنا، غیر قانونی چنگ چی اڈوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے ساتھ ساتھ بازاروں میں داخلی و خارجی راستوں پر بیریئر اور موٹر سائیکل و کاروں کی پارکنگ کیلئے مخصوص جگہ کی نشاندہی سمیت بے دخل کئے جانے والے چنگ چی رکشوں کیلئے مخصوص مقامات کی نشاندہی شامل ہے،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow