حکومت عوامی مسائل حل کرنے کیلئے پورے وسائل استعمال کررہی ہے ساجدہ آ ہیر

نوشہرہ وادی سون (نمائندہ الجلال)حکومت عوام کی خدمت کرنے میں ہمہ وقت کوشاں ہے ماضی کے حکمرانوں نے کرپشن کر کے صرف اپنی جیبیں بھری ہیں مشکل ترین حالات کے باوجود وفاقی اور پنجاب حکومت نے شاندار عوامی بجٹ پیش کیا ان خیالات کا اظہار ایم پی اے ساجدہ عباس آہیر نے وادی سون پریس کلب نوشہرہ کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اندر (ن) لیگ کی ڈرامے بازی کی شدید مذمت کرتی ہوں نام نہاد اپوزیشن کے پاس جھوٹ بولنے اور شور شرابہ کرنے کے سوا کچھ نہیں بچا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا بجٹ میں نیا ٹیکس نہ لگانا قابل ستائش ہے ترقیاتی بجٹ میں اضافہ احسن قدم ہے وزیر اعظم عمران خان کو معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی تکالیف کا بخوبی احساس ہے پی ٹی آئی کی حکومت نے ٹیکس فری بجٹ پیش کر کے ایک نئی سیاسی تاریخ رقم کی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow