پنجاب بار کونسل کی سرگرمیاں عروج پر ملک محمد ریاض راجر کی پوزیشن بہتر

نوشہرہ وادی سون (نمائندہ الجلال)پنجاب بار کونسل کے سالانہ انتخابات کی انتخابی سر گرمیاں زوروشور سے جاری ہیں وکلاء برادری امیدوار ممبر پنجاب بار کونسل خوشاب ملک محمد ریاض راجڑ اعوان ایڈووکیٹ کو فیورٹ قرار دے رہے ہیںگزشتہ روز تحصیل بار ایسوسی ایشن شاہ پور اور ساہیوال نے بھی امیدوار ممبر پنجاب بار کونسل خوشاب ملک محمد ریاض راجڑ اعوان کابھرپوراستقبال کیا اور مکمل سپورٹ کا اعلان بھی کیا اس موقع پر ملک محمد ریاض راجڑ اعوان نے کہا کہ میں انشاء اللہ منتخب ہو کر وکلاء برادری کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائو گا وکلاء عوام کو انصاف کی فراہمی کے ضامن ہیں کامیابی کے بعد وکلاء کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے اس موقع پر بھاری تعداد میں وکلاء نے ملک محمد ریاض اعوان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایااس موقع پر حاجی محمد اعظم جنجوعہ ایڈووکیٹ،ملک رفیع اللہ کلیراایڈووکیٹ،عمران قادر ودیگر وکلاء موجود تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow