وادی سون ،دعوت اسلامی کے زیر اہتمام تھیلسیمیا بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ الجلال) تحریک دعوت اسلامى کےزير اھتمام قائدآبادکے ايک نجى ھسپتال ميں تھييلسيميا کے مريض بچوں کےليےبلڈڈونيشن کيمپ لگايا گياجس ميں علاقه بھرسےنوجوانوں نے بھرپور شرکت کى اور نيکى کےجذبه سے سرشار ھوکر اپنا خون عطيه کيا اس موقع پرايس او پيز پر پورى طرح عمل کيا گيادعوت اسلامى کے نگران کابینہ اور ديگر زمہ داران بهى اس موقع پر موجودتهےتحصيل ھيڈ کواٹرھسپتال کے ايم ايس ڈاکٹر امان الله نے’بھى اپنا خون عطيه کيا انهوں نےکہا کہ دکھى انسانيت کى خدمت بھى عبادت کا درجه رکھتى ھےاورايک انسان کى جان بچانا پورى انسانيت کى جان بچانےکےمترادف ھے۔ موجوده حالات ميں تھيلسيمياکے مريضوں کى جان پر بن آئى تھى جن کو خون کى اشد ضرورت تھى ان مشکل حالات کوديکھتے ھوئےامير اہل سنت مولانامحمدالياس عطار قادرى رضوى صاحب نےاس کا بيڑا اٹھايااور آج دعوت اسلامى ملک بھر سےھزاروں بوتليں خون اکٹھا کرکےدے چکى ھے۔قائدآباد کے علاوہ ملک بھر ميں 102شہروں میں بلڈ ڈونيشن کیمپ لگائے جا رھے ھيں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow