پنجاب کے 19 اضلاع میں پولیس کی بھرتیوں کا شکار جاری سرگودہا شامل نہیں ہے

سرگودھا (محمد تہور بلال اصغر سے)حکومت پنجاب کے 19 اضلاع میں کانسٹیبلز، پانچ بڑے شہروں میں 6 سو ٹریفک اسسٹنٹس اور 40 ڈرائیورز بھرتی کرنے کا فیصلہ ،12 اکتوبر سے درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع ،پولیس بھرتی میں سرگودھا ڈویژن کے ضلع میانوالی کو شامل کیا گیا ہے ،تفیصلات کے مطابق پولیس کی کمی کو دور کرنے کیئلے پنجاب کے 19 میں 10 ہزارکانسٹیبلز و لیڈی کانسٹیبلز بھرتی کیے جانے ہیں، اسی حوالے سے میانوالی سمیت 19اضلاع میں 5 ہزار کانسٹیبلز اور لیڈی کانسٹیبلز کی بھرتیوں کا عمل شروع کردیا گیا۔ لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں600 ٹریفک اسسٹنٹس بھی بھرتی کیے جائیں گے تاکہ ٹریفک کی روانی بہتر بنائی جاسکے۔اسی طرح صوبہ بھرسے 40 ڈرائیورز کو بھی بھرتی کرنے کی منظوری دےدی گئی۔ کانسٹیبلز کی سیٹوں پر بھرتیوں میں 5 فیصد اقلیتی اور 15 فیصد خواتین کا کوٹہ مختص ہوگا۔ بھرتیوں کیلئے امیدواروں کی عمر 18 سال سے لیکر 22 سال تک مقرر کی گئی ہے۔امیدوار 12 اکتوبر سے 26 اکتوبرتک درخواست فارم حاصل کرسکتے ہیں۔ ایک سے دو روز میں بھرتیوں کیلئے اخبار اشتہار بھی جاری کردیا جائے گا۔ کانسٹیبلز اور ٹریفک اسسٹنٹ کیلئے انٹرمیڈیٹ کی سند لازمی ہوگی۔ ڈرائیورز کیلئے میٹرک کی سند اور ڈرائیونگ لائسنس ضروری ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow