پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کا بحران پیدا ہوگیا

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے )گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کا بحران، سرکاری کمپنی کیساتھ کنٹریکٹ کیلئے حکومتی اجازت کے بعد پراسس شروع کردیا گیا، این آر ٹی سی نے پلیٹس کے ریٹس پرائیویٹ کمپنی کی قیمتوں سے اضافی دیئے، کنٹریکٹ کیلئے ایڈیشنل ڈی جی کی سربراہی میں 8 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔سرگودھاسمیت پنجاب بھرمیں فیسیں وصول کرنے کے باوجود نمبر پلیٹس کا بحران گزشتہ ڈیڑھ سال سے جاری ہے، حکومت کی جانب سے گزشتہ ماہ پرائیویٹ سیکٹر کی بجائے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ کنٹریکٹ کی اجازت دی گئی جس کے بعد محکمہ ایکسائز نے سرکاری کمپنی کیساتھ کنٹریکٹ کیلئے اقدامات شروع کردیئے۔ایکسائز کی ڈیمانڈ کمپنی نے نمبر پلیٹس کی فنانشل بڈجمع کرادی ہے جس میں پلیٹس کی قیمتیں سابقہ قیمتوں سے بڑھائی گئی ہیں۔سرکاری کمپنی نے کار 160، موٹر سائیکل 184 اور رکشے کی نمبر پلیٹ فیس 250 روپے اور سرکاری نمبر پلیٹ کی فیس 500 روپے بڑھانے کی تجویز دی ہے جبکہ نمبر پلیٹ کی فیسوں کے حوالے سے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی، ایڈیشنل ڈی جی ایکسائز کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، ڈی جی اور ایڈیشنل ڈی جی ٹیکنیکل بڈ کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے۔قبل ازیں ڈیلیوری چارجز سمیت کار کی نمبر پلیٹ فیس 1200 روپے تھی، موٹر سائیکل اور رکشہ کی ڈیلیوری چارجز سمیت نمبر پلیٹ کی فیس 750 روپے تھی،اب نئے ریٹس مقرر کرنے کے لیے حتمی فیصلہ سیکرٹری ایکسائز کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow