غیر قانونی گودام سے چینی اور گھی کی بڑی ذخیرہ کی گئی مقدار برآمد

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے)نجی گودام سے غیر قانونی ذخیرہ شدہ چینی کی 1358بوریاں اور گھی کی 500پیٹیاں برآمد پر اے سی آفس ساہی وال میں کھلبلی،ذمہ داروں کو بچانے کی کوشش، ابتدائی رپورٹ پر کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کو معاملہ پروب کرنے اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کر دیئے،ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر اس امر کی تصدیق ہوئی ہے کہ موضع چویکہ سے برآمد ہونیوالی چینی اور گھی سٹہ بازی کے ذریعے منیر نامی شخص کے گودام میں ذخیرہ کی گئی،برآمد کے بعد اے سی ساہی وال کے عملہ نے ٹیم کو بتایا کہ متذکرہ سٹاک روزانہ کی بنیاد پر ڈکلیئر کروایا جاتا ہے،مگر ریکارڈ کی چھان بین سے معاملات الٹ نکلے،اس سٹاک کا کہیں کوئی ریکارڈ نہیں،رپورٹ میں سٹاک رجسٹر کا ریکارڈ نہ رکھنا، اور اتنی مقدار میں ذخیرہ شدہ چینی و گی کی برآمد کے دس روز گزرن کے باوجود کاروائی نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی بتایا گیا کہ یہ ذخیرہ اندوزی تحصیلدار اور اے سی ساہی وال کے عملہ کی ملی بھگت سے ہوئی،اورذمہ داروں کی کرپشن و ناجوازیوں پر سخت ایکشن لینے کی سفارش کی گئی،ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملات کو دبانے کیلئے بااثر شخصیات اورپی ٹی آئی کے مقامی قائدین بھی میدان میں ہیں،تاہم کمشنر سرگودھا نے گزشتہ روز یہ ابتدائی رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو ارسال کرتے ہوئے سخت کاروائی کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow