تحصیل ہسپتال نوشہرہ میں ڈاکٹر صالح کورونا کے باعث انتقال کرگئے

نوشہرہ وادی سون (نمائندہ الجلال)تحصیل ہسپتال نوشہرہ میں کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والا محکمہ صحت خوشاب میڈیکل آفیسر ڈاکٹرسکندر صالح انتقال کر گیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرسکندر صالح ڈی جی خان کے رہائشی تھے اور ضلع خوشاب تحصیل ہسپتال نوشہرہ میں تین ماہ سے تعینات تھے چند دن پہلے کورونا وائرس کا شکار ہو گئے اور پھر ڈی ایچ کیو جوہرآباد رہیں اسکے بعد سرگودھا ریفر کر دیا جہاں انکے کورونا کے دوٹیسٹ نیگیٹو بھی آ گئے تھے لیکن گزشتہ روز وہ جان کی بازی ہار گئے سی ای اوہیلتھ خوشاب ڈاکٹر سید واجد علی شاہ نے تمام سول ہسپتال نوشہرہ کے ڈاکٹرز ودیگر عملہ کے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جسمیں ڈاکٹر سکندر صالح کے ایصال ثواب کیلئے فاتح خوانی کرائی گئی اور ڈاکٹر سکندر صالح کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ ڈاکٹر سکندر صالح مرحو م فرنٹ لائن سپاہی تھے انکی خدمات ناقابل فراموش تھیں اس موقع پر ایم ایس نوشہرہ ڈاکٹر ثوبیہ جاوید ملک ،ڈاکٹر خالد سعید ،ڈاکٹر غلام نبی ،ڈاکٹر اسامہ اعوان اورچائلڈ سپیشلسٹ ملک محبوب افضل اعوان بھی موجود تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow