سی او ایجوکیشن خوشاب کا دورہ ٹرانسفر ویری فیکیشن سینٹر

نوشہرہ وادی سون (نمائندہ الجلال )سی ای او ایجوکیشن خوشاب ریاض احمد چیمہ نے تحصیل نوشہرہ وادی سون کے ای ٹرانسفر ویری فکیشن سنٹرز کا دورہ کیا
قبل ازیں انہوں نے ڈینگی کے خلاف کئے گئے اقدامات کی چیکنگ کے سلسلہ میں گورنمنٹ گرلز بوائز ہائی سکول خالق آباد،گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول نوشہرہ،گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول نوشہرہ،گورنمنٹ بوائز اور گرلز ہائی سکول کھبیکی کا دورہ کیا انہوں نے بوائز ہائی سکول کھوڑہ میں صفائی کے انتظام کو بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں اسکے بعد تحصیل نوشہرہ کے مردانہ،زنانہ اے ای اوز اور ڈپٹی ڈی ای اوز کی میٹنگ ڈپٹی ڈی ای او تحصیل نوشہرہ کے دفتر منعقد کی گئی جس میں تحصیل نوشہرہ کے تمام اے ای اوز زنانہ مردانہ اور ڈپٹی ڈی ای اوز نے شرکت کیں سی ای او ایجوکیشن ریاض احمد چیمہ نے فیلڈ افسران کو جملہ محکمانہ ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کی تلقین کی اس موقع پر ڈپٹی ڈی ای او نوشہرہ محمد عارف خان،اے ای او ملک نواز اور ملک شبیر احمد اعون بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow