نوشہرہ میں 1122کلورین ملا سپرے کررہی ہے تاکہ کورونا سے محفوظ رہا جاسکے حافظ عبدالرشید


نوشہرہ وادی سون (نمائندہ الجلال )آفیسرریسکیو1122خوشاب انجینئر حافظ عبدالرشد نے کہا ہےکہ ریسکیو1122 کی ٹیمیں کوروناوائرس سے بچاؤ کے لیے کلورین ملے پانی کا جراثیم کش سپرے ضلعی اور تمام تحصیلوں میں ہسپتالوں،بس سٹینڈز،مین بازار،پولیس اسٹیشنز،عوامی گزر گاہوں،سرکاری و نجی ادارے،بنک ڈاکخانوں سمیت دیگر مقامات پرروزانہ کی بنیاد پر کر رہے ہیں تاکہ کوروناجیسے جان لیوا اور دیگر امراض سے عوام الناس کو محفوظ رکھا جا سکے۔ انجینئر حافظ عبدالرشیدنے کہا کہ اس عالمی وباء سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122کا عملہ اپنی خدمات قومی جذبے اور بہترین حکمت عملی کے ساتھ دن رات سرانجام دے رہے ہیں۔اس عمل میں ہر خاص و عام کا بھی تعاون انتہائی اہم ہے تاکہ اس جان لیوا مرض سے جلد چھٹکارا حاصل کیا جا سکے انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ فیس ماسک کا استعمال کریں پانی زیادہ سے زیادہ پیئیں۔ ہاتھوں کو کم از کم20 سیکنڈ کے لئے بار بار صابن سے دھوئیں ہجوم والی جگہ پر جانے سے گریز کریں عام میل جول سے اجتناب کریں ایک دوسرے سے کم از کم دو میٹر کا فاصلہ رکھیں غیر ضروری اور بے جا گھر سے نہ نکلیں اور گھروں میں رہتے ہوئے حفاظتی تدابیر پر عمل کر کے کوروناجیسے جان لیوا مرض سے محفوظ رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow