ضلع بھر میں قائم غیر قانونی و غیر رجسٹرڈ دال ملوں اور سلاٹر ہاؤس کے خلاف کاروائی کی جائے ڈی سی سرگودہا

سرگودہا( 23 جون 2020)ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے فوڈ اتھارٹی اور محکمہ لائیو سٹاک کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ ضلع بھر میں قائم غیر قانونی و غیر رجسٹرڈ دال ملو ں اور سلاٹر ہاﺅس کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں اور مراکز کو سیل کر دیا جائے تاکہ ملاوٹ شدہ غیر معیاری دالوں اور گوشت کی فروخت کو روکا جا سکے۔ فوڈ اتھارٹی ہوٹلوں ،ریسٹورانوں ،برگر،پیزا و شوارما کو گوشت اور قیمہ کی رسد چیک کرے۔مردار اور غیر معیاری حفظان صحت کے اصولوں کے منافی گوشت کی فروخت میں ملوث سماج دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ان کے خلاف گھیرا تنگ کرے۔کنٹونمنٹ بورڈ اپنے شہریوں کو ملاوٹ سے پاک اشیائے خوردو نوش ،دودھ ،گوشت وغیرہ کی فراہمی کیلئے اپنے سسٹم کو مضبوط بنائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈسٹرکٹ انسداد ملاوٹ ٹاسک فورس کے اجلاس میں کیا ۔ اجلاس میں سیکریٹری ڈی آر ٹی اے فاروق حیدر عزیز ،ایڈیشنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر چوہدری ارشاد احمد ،ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر محمد سہیل ،سیکورٹی انسپکٹر فضل قادر ،اسسٹنٹ سیکریٹری کنٹونمنٹ بورڈ بلال مظہر ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سفیان آصف اعوان،سیکریٹری کمیٹی و ڈسٹرکٹ افسر انڈسٹری کاشف عقیل کے علاو دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ملاوٹ مافیا قومی مجرم ہیں اور کسی رعایت کے مستحق نہیں ادارے ان کی سرکوبی کیلئے مخلصانہ کوششیں کریں۔مصالحہ جات ،دالوں ،دودھ ،گوشت گھی ،آئل،حتی کہ پانی میں بھی ملاوٹ کی شکایات عام ہیں۔ مردہ جانور کا گوشت کی فروخت روکنے کیلئے خفیہ معلومات اور اطلاعات پر کاروائیاں کی جائیں تاکہ شہریوںکو ناقص اشیائے خوردو نوش سے محفوظ رکھ کے انہیں بیماریوں سے بچایا جا سکے۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی نے اپنی بریفنک میں بتایا کہ اتھارٹی نے اپنے تین ماہ کے دوران انسداد ملاوٹ مہم کے تحت 3475چھاپوں کے دوران 394تجارتی مراکز کے مالکان کو 45لاکھ اور 48ہزار 500سو روپے جرمانہ کیا جبکہ 42مراکز سیل کر دئیے ۔36افراد کو کاروبار سے روک دیا 5کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی اور 36لاکھ 77ہزار 997روپے کی غیر معیاری اشیائے خورد نوش تلف کی گئیں۔ انہوںنے کہا کہ گندے پانی سے سیراب کی جانے والی27ایکڑ سبزیوںکو تلف کیا گیا ۔اجلاس میں گندے پانی سے سبزیوںکی سیرابی کو انسانی زندگیوں کا قتل قرار دیا گیا اور ڈپٹی کمشنر نے کہا ایسے زمینداروںکے خلاف پرچے درج کروائے جائیں اور سخت سزائیں دلوائی جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے انسداد ملاوٹ میں میڈیا اور شہریوں پر زور دیا کہ وہ اس ضمن میں اپنی شکایات پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ویب سائٹ ،ٹال فری نمبر 0800-80500کے علاوہ ضلعی و تحصیل انتظامیہ کو دیں تاکہ معاشرے سے اس برائی کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow