پولیس کسی بھی جرم کی اطلاع پر فوری طور پر موقع واردات پر پہنچے افضال احمد کوثر کی تمام ڈسٹرکٹ پولیس افسران کو ھدایت

طارق مجوکہ سے۔۔۔۔۔ سرگودھا افضال احمد کوثر نے چاروں اضلاع کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم کو کنٹرول کرنے اور ان جرائم میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کے لیے ضروری ہے کہ پولیس کسی بھی جرم کی اطلاع ملنے پر فور اً جائے وقوعہ پر پہنچ کر شہادتوں کے حصول کو یقینی بنائے تاکہ مقدمہ کی تفتیش بہتر انداز میں کی جا سکے۔ اس لیے ضروری ہے کہ چاروں اضلاع کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرزپکار15کے ریسپانس ٹائم کو مزید بہتر بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز کے ساتھ ویڈیو لنک کے اجلاس کے دوران کیا۔
کرائم کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے چاروں اضلاع کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کا بنیادی فرض عوام کی جان،مال اور عزت کی حفاظت کرنا ہے۔پولیس کو جب بھی کسی وقوعہ کی اطلاع ملے تو پولیس فوراً موقع پر پہنچے۔وہاں پر موجود شہادتوں کواکھٹا کرے اور انہی شہادتوں کی بنیاد پر مقدمہ کو بہتر انداز میں تفتیش کے سارے لوازمات کو پورا کرتے ہوئے میرٹ پر یکسو کرے اور شکایت کنندہ کی داد رسی یقینی بنائے۔
آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثرنے مزید کہا کہ پولیس کا فوری طور پر جائے واردات پر پہنچنے سے کافی شہادتوں کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔انہی شہادتوں کی بنیاد پر اصل ملزمان تک پہنچنے میں رہنمائی ملتی ہے اور مقدمہ کو میرٹ پر یکسو کر کے انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جا سکتا ہے۔ چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز اس عمل کو خود مانیٹر کر کے پکار15کے ریسپانس ٹائم کو بہتر بنائیں اور عوام کے اندر پولیس کے اعتماد میں اضافہ کا باعث بنیں۔پولیس کے جائے واردات پر بروقت پہنچنے سے جرائم کو کنٹرول کرنے اور ان جرائم میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے میں مدد ملتی ہے۔
اس ویڈیو لنک میٹنگ میں ایس ایس پی ریجنل انوسٹی گیشن برانچ سرگودھا نجیب الرحمن بگوی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھا فیصل گلزار،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب شعیب محمود،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میانوالی حسن اسد علوی اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء نے شرکت کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow