ارشد محمود ارشی کی 18 خبریں

سرگودھا (بیورو رپورٹ) ٹڈی دل حملوں کے بعد کسانوں کیلئے ایک اور نیا عذاب یوریا کے فی بیگ کی قیمت میں 200 روپے تک اضافے کی نوید سنا دی گئی ہے گیس ٹیرف میں اضافے کے پیش نظر یوریا کھاد تیار کرنیوالی فیکٹریوں نے لاگ بڑھنے پر یوریا کے فی بیگ کی قیمت میں 200 روپے تک اضافے کا عندیہ دیدیا ہے جس پر کسان سخت پریشان ہیں اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سلسلہ میں اقدامات کریں۔

سرگودھا (بیورو رپورٹ) سرگودھا اور گردونواح میں سورج گزشتہ تین روز سے مسلسل سواء نیزے پر ہے گرمی کے باعث بازاروں میں ہو کا عالم‘ جبکہ لاری اڈوں پر بھی ویرانی چھائی رہی البتہ نہروں پر گرمی سے بچنے کیلئے لوگوں کا رش دیکھنے میں آیا جہاں ایس او پیز کی کھلے عام دھجیاں اڑائی جارہی تھیں لوگ گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں گرمی کی وجہ سے بازاروں میں خریدار نہ ہونے کے باعث دکاندار فارغ بیٹھے رہے جبکہ مہینہ کی آخری تاریخیں ہونے کے باعث خریداری کا رجحان بھی کم ہے دوسری طرف عید الاضحیٰ جوں جوں قریب آرہی ہے لوگ اس سے قبل خریداری کرنے کو ترجیح نہیں دے رہے جس کی وجہ سے بازار کھلنے کے باوجود گرمی کے باعث رش نہ ہونے کے برابر ہے۔

سرگودھا (بیورو رپورٹ) بجٹ میں روایتی ریلیف نہیں دیا گیا کرونا سے کاٹیج انڈسٹری شدید مالی بحران کا شکار ہے توقع تھی کہ کاٹیج انڈسٹری کو بجٹ میں ریلیف دیا جائیگا مگر ایسا نہیں کیا گیا اور نہ ہی چیمبر کی تجاویز پر عملدرآمد ہوا ان خیالات کا اظہار آل پاکستان سمال ٹریڈرز بزنس فورم پاکستان کے مرکزی وائس چیئرمین و راہنما سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شاہین احسان مغل نے کیا انہوں نے کہا کہ بجٹ روایتی تھا اور اس میں الفاظ کے ہیر پھیر کے سواء کچھ نہ تھا موجودہ حکومت اگر کاٹیج انڈسٹری کو ریلیف دیتی تو اس صنعت سے وابستہ لاکھوں خاندان بے روزگاری سے بچ سکتے تھے مگر بجٹ میں الفاظی کا استعمال زیادہ ہوا ہے اس سے عوام میں مایوسی پھیلی ہے شاہین احسان مغل نے کہا کہ حکومت ایس او پیز کے تحت تمام صنعتیں کھولنے کیساتھ ساتھ انہیں بلا سود قرضے فراہم کرنے کے علاوہ انہیں بجلی‘ گیس کے بلوں میں بھی ریلیف دیا جائے تاکہ اس صنعت سے وابستہ لوگ باعزت طریقہ سے روزگار کما سکیں۔

سرگودھا (بیورو رپورٹ) مختلف شعبہ جات میں بہترین کارکردگی پر سرگودھا کی طالبات میں شاہین ایوارڈ برائے حُسنِ ذہانت دینے کیلئے 14 ذہین طالبات کا انتخاب کرلیا گیا ہے انہیں شاہین ایوارڈ حُسنِ ذہانت دینے کی تقریب ایس او پیز کے تحت رواں ماہ کے آخر میں منعقد ہوگی جن طالبات کو شاہین ایوارڈ حُسنِ ذہانت دیا جائیگا ان میں حرا اقبال‘ عارفہ‘ فریحہ شہزادی‘ غلام فضا‘ سیدہ اکبر‘ نورالعین مرتضیٰ‘ فضاء طاہر‘ نمرہ مظہر‘ کومل حسن‘ ایمان محمود‘ قرۃ العین‘ جنت افتخار‘ نور العین نعیم‘ تحریم قیصر شامل ہیں ایوارڈز کی تقریب کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔

سرگودھا (بیورو رپورٹ) سرگودھا اور گردونواح میں جعلی دودھ تیار کرنیوالی فیکٹریاں انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ ثابت ہورہی ہیں کیمیکل سے تیار کردہ دودھ لوگوں کو معدے اور پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا کررہا ہے حکومت کی جانب سے قائم کی جانیوالی فوڈ اتھارٹی بھی متعلقہ افراد کیخلاف کاروائیوں سے اجتناب کررہی ہے جس کی وجہ سے ضلع بھر میں جعلی دودھ کی فروخت کا دہندہ عروج پر ہے ان خیالات کا اظہار سیاسی سماجی شخصیت ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کیا انہوں نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی کا قیام لوگوں کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے عمل میں لایا گیا تھا مگر دیکھنے میں آرہا ہے کہ متعلقہ ادارہ اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہا جس کی وجہ سے مختلف بیماریاں انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ بن رہی ہیں ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کہا کہ گلے سڑے پھل بھی فروخت ہورہے ہیں ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کہا کہ اسی طرح غیر معیاری گولے‘ قلفیاں‘ برف کا دہندہ بھی عروج پر ہے انتظامیہ کرونا کیساتھ ساتھ ان معاملات پر بھی غور کرے۔

سرگودھا (بیورو رپورٹ) محکمہ سوئی گیس سرگودھا نے گیس پائپ لیکیج کی تلاش کیلئے کھدائی کے دوران بلاک 15 میں سیوریج کا پائپ توڑ دیا جس کی وجہ سے پورے بلاک میں سیوریج کا پانی اکٹھا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے اس سلسلہ میں متعلقہ سینٹری سپر وائزر رانا راشد کو بھی آگاہ کردیا ہے کہ محکمہ سوئی گیس کے عملہ نے سیوریج کا پائپ توڑ دیا ہے جس سے بلاک 15 میں سیوریج کا نظام درہم برہم ہونے کا امکان ہے اگر پائپ نہ ڈالا گیا تو گٹروں کا پانی بندش کے باعث لوگوں کے گھروں میں داخل ہوجائیگا جس سے مختلف بیماریاں جنم لے سکتی ہیں اور آئندہ ہفتے بارشوں کے باعث بلاک 15 میں نقصان کا اندیشہ ہے۔

سرگودھا (بیورو رپورٹ) کرونا وائرس اور کرپشن کی وجہ سے انسانی زندگیوں پر مایوسیوں کا ٹڈی دل حملہ ہر انسان کو پریشان کررہا ہے لوگ اپنی زندگی اور معاملات سے اتنے پریشان نظر آرہے ہیں کہ آخری وقت کی اللہ تعالیٰ سے التجاء کرتے ہوئے ہوش و حواس ہی کھو رہے ہیں جس کی وجہ سے اموات بھی بڑھ رہی ہیں ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران کے صدر و ایگزیکٹو ممبر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شفیق الرحمن نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حکومت نے اگر موجودہ حالات کو کنٹرول نہ کیا اور کرونا وائرس کے جال سے قوم کو نہ بچایا تو پاکستانی قوم ذہنی طور پر مفلوج ہوجائیگی شفیق الرحمن نے کہا کہ جس طرح ٹی وی اور موبائل ٹونز پر کرونا وائرس کی تفصیلات جاری کی جارہی ہیں اس نے ہر شہری کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کیلئے عوام اس لئے نہیں جارہے کہ وہاں انہیں کرونا میں نہ ڈال دیا جائے جبکہ غریب کے پاس دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہے بیماری کی صورت میں پرائیویٹ ہسپتال مریضوں کی کھال ادھیڑنے میں مصروف ہیں شفیق الرحمن نے کہا کہ یہ وقت انسانیت کی بقاء کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے لاک ڈاؤن‘ بے روزگاری‘ کرونا وائرس‘ ٹڈی دل حملے‘ مالی تنگدستی انسانی زندگیوں کیلئے خطرناک ہوتی جارہی ہے شفیق الرحمن نے کہا کہ پاکستانی پہلے ہی بہت سی بیماریوں کیساتھ اللہ تعالیٰ کی رحمت اور اس کے فضل و کرم سے زندگیاں گزار رہے ہیں انہیں کرونا سے خوفزدہ کرکے روزگار نہ چھینا جائے کیونکہ کرونا سے مرنے کے چانس زیرو فیصد ہیں جبکہ موت سو فیصد آنی ہے عوام موت سے زیادہ کرونا سے خوفزدہ نظر آرہے ہیں۔

سرگودھا (بیورو رپورٹ) ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو FBR کے تمام دفاتر 29 اور 30 جون کو رات دیر تک کھلے رہیں گے تمام فیلڈ دفاتر کو اس سلسلہ میں ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ ٹیکس ریکوری کیلئے اپنے ہدف کو پورا کریں اور اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی دوسری طرف دیگر محکموں نے بھی ریکوری کیلئے اپنے دفاتر رات گئے تک کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

سرگودھا (بیورو رپورٹ) ریاست مدینہ میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں نصابی کتب میں اسم محمدؐ کیساتھ خاتم النبینؐ کا لکھنا لازمی قرار دینا اس بات کی دلیل ہے کہ سابقہ نام نہاد اسلام کے ٹھیکیداروں نے آج تک کبھی بھی اس اہم ایشو پر توجہ نہیں دی عمران خان کو یہودیوں کا ایجنٹ کہنے والوں کے منہ پر یہ طمانچہ ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی و سینئر راہنما پاکستان تحریک انصاف الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کیا انہوں نے کہا کہ اللہ کے بعد نبی پاکؐ کی ذات اقدس سے بڑھ کر ہمارے لئے کوئی ہستی مقدم نہیں ہے نبی پاکؐ کی ختم نبوت پر ایمان لائے بغیر کوئی مسلمان نہیں ہوسکتے الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہر وہ قدم اٹھائے گی جو ملک‘ ہمارے دین اور مقدس ہستیوں کی شان اقدس کو یقینی کا موجب بنے گی الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ اس وقت سوشل میڈیا پر جس طرح مقدس ہستیوں کی بے حرمتی کی جارہی ہے وہ ناقابل برداشت ہے۔

سرگودھا (بیورو رپورٹ) حکومت نے ستمبر میں سکول کھولنے کیلئے ایس او پیز تیار کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے اسی طرح ہفتہ میں چھ روز کاروبار کھولنے کیلئے بھی حکومت نے سنجیدگی سے غور شروع کردیا ہے جبکہ تمام سرکاری اداروں کو ایس او پیز کے تحت کھول کر کاروبار زندگی بحال کرنے کیلئے اقدامات پر مذاکرات کیلئے تمام صوبوں سے رائے طلب کرلی ہے تاکہ ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کیساتھ ساتھ لوگوں کے کاروبار بھی یقینی بنائے جاسکیں۔

سرگودھا (بیورو رپورٹ) ماضی میں کرپشن کی ٹڈی دل نے ملک کو کھوکھلا کرکے رکھ دیا ہے سابق حکمرانوں کی کرپشن کی داستانیں بچے بچے کی زبان پر ہیں ملک کو آگے بڑھنے کیلئے واحد راستہ کرپشن کا خاتمہ ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن سرگودھا ڈویژن کے صدر راجہ عبدالوہاب نے کیا انہوں نے کہا کہ اپوزیشن مخلص نہیں ہے جس کی وجہ سے ملکی مسائل ہر گزرتے دن کیساتھ بڑھ رہے ہیں راجہ عبدالوہاب نے کہا کہ نیک نیتی کیساتھ ہر کام میرٹ پر کیا جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ ملک ترقی نہ کرے اس وقت پاکستان کو مختلف مسائل کا سامنا ہے جس میں س سے بڑا مسئلہ کرونا وائرس‘ ٹڈی دل اور کرپشن ہے ان مسائل پر قابو پانے کیلئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا راجہ عبدالوہاب نے کہا کہ سرگودھا کے مسائل کے حل کیلئے حکومت فی الفور کم از کم 25 ارب کے فنڈز کا اجراء کرے تاکہ لوگوں کے مسائل حل کرنے میں مدد مل سکے۔

سرگودھا (بیورو رپورٹ) حکومت عدالتی حکم کے باوجود چینی 70 روپے فی کلو کی فروخت کو یقینی بنانے میں تاحال ناکام نظر آرہی ہے مختلف مقامات پر چینی اب بھی 82 سے 85 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے حکومت جتنی کوشش کرلے مگر چینی کے ریٹ کم ہوتے نظر نہیں آرہے دکانداروں اور ڈیلرز کا کہنا ہے کہ 70 روپے کلو کیلئے حکومت ایکس مل چینی کی قیمت 65 روپے طے کرے تو دکاندار 70 روپے کلو تک چینی فروخت کرینگے جب ہمیں چینی مہنگی ملے گی ہم 70 روپے کلو میں چینی فروخت نہیں کرسکیں گے۔

سرگودھا (بیورو رپورٹ) پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی کی دہشتگردانہ کاروائیاں ناقابل برداشت ہیں پوری قوم پاک فوج کے ہاتھ مضبوط کرتے ہوئے ان کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے شمالی وزیرستان اور کراچی میں حملوں کے دوران شہید ہونیوالے کیپٹن صبیح ابرار اور نوید اختر سمیت دیگر کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار حلقہ این اے 88 راؤ طاہر مشرف نے کیا انہوں نے کہا کہ کیپٹن صبیح ابرار اور سپاہی نوید اختر کے خون سے انقلاب آئیگا بھارت جو اپنی خفت مٹانے کیلئے بھارتی عوام کی توجہ چین سے مار کھانے سے ہٹانے کیلئے اوچھی حرکتوں پر اتر آیا ہے اب پاک فوج سے بھی قوم کا مطالبہ ہے کہ ہندؤ بنیئے کو سبق سکھایا جائے راؤ طاہر مشرف نے کہا کہ اللہ کے فضل سے اب بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہونے جارہا ہے کیونکہ ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے جس طرح بھارت نے کشمیر اور پورے ہندوستان میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کا جینا حرام کررکھا ہے اب انشاء اللہ ہندؤ بنیئے کا جینا خود حرام ہوجائیگا راؤ طاہر مشرف نے کہا کہ ہم شمالی وزیرستان اور سندھ میں شہید ہونیوالے پاک فوج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے شہداء کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔

سرگودھا (بیورو رپورٹ) سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں تھانوں میں بند گاڑیوں اور دیگر اشیاء کی نیلامی کیلئے حکومت نے ہدایات جاری کردی ہیں جو گاڑیاں اور مال ایک سال سے تھانوں کے مال خانوں میں پڑا ہے ان کی نیلامی کیلئے حکومت نے ہدایات جاری کردی ہیں اسی طرح دیگر سرکاری محکموں میں فرنیچر اور دیگر اشیاء کی نیلامی کا سلسلہ بھی جاری ہے تاکہ اس رقم کو سرکاری مصرف میں لایا جائے۔

سرگودھا (بیورو رپورٹ) 15 ہزار روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 2 جولائی بروز جمعرات حیدر آباد میں منعقد ہوگی یکم جولائی کو بنک تعطیل کے باعث قرعہ اندازی 2 جولائی کو ہوگی جس کا پہلا انعام 3 کروڑ روپے‘ جبکہ دوسرا انعام 1 کروڑ روپے کے تین انعامات جبکہ ایک لاکھ 85 ہزار روپے کے 1696 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائینگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow