دو دن کی شدید گرمی کے بعد موسم نے نئی سمت کا تعین کرلیا ایک ہفتہ موسم بہتر رہنے کی پشین گوئی

 

پنجاب میں بارشوں کا آغاز 24 جون سے ہوگا، اس دوران سب سے زیادہ بارشیں شمالی علاقوں میں ہوں گی۔ 24 جون سے 2 جولائی کے درمیان شمالی پنجاب کے علاقوں بشمول #اسلام_آباد، راولپنڈی، تلہ گنگ، چکوال، منڈی بہاوالدین، اٹک، جہلم، گجرات، سیالکوٹ، گجرانوالہ، #لاہور، قصور، شیخوپورہ، سرگودھا، فیصل آباد اور گردونواح میں اس دوران گرج چمک کے ساتھ تیز سے موسلادھار بارشیں متوقع ہے، ساتھ میں 80-120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی #آندھی اور ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔ بارش کی مقدار ان علاقوں میں 30-60 ملی میٹر کے درمیان ہوگی جبکہ انتہائی شمال مغربی پنجاب میں چند ایک مقامات پر بارش کی مقدار 70-90 ملی میٹر یا اس سے تجاوز کرسکتی ہے۔ اس دوران نشیبی علاقوں اور ندی نالوں میں تغیانی آسکتی ہے۔

24 جون سے 2 جولائی کے درمیان وسطی پنجاب کے علاقوں بشمول #ملتان، جھنگ، پیر محل، لیہ، بھکر، کوٹ ادو، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ، بورے والا، ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ درمیانی سے تیز بارش متوقع ہے، وسطی پنجاب میں شمالی پنجاب کے مقابلے کم بارش ہوگی لیکن یہاں بھی اس دوران طاقتور #تھنڈرسٹورم بننے کی صورت میں آندھی، #ژالہ_باری ہوسکتی ہے۔ بارش کی مقدار ان علاقوں میں 15-40 ملی میٹر ہوگی۔

جنوبی پنجاب میں بھی اس دوران چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کے امکانات ہوں گے بشمول بہاولپور، رحیم یار خان، صدق آباد، حاصلپور اور گردونواح میں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow