پنجاب حکومت بہت جلد گندم کی قیمتوں کا تعین اور فلور ملوں کو گندم فراھمی شروع کردے گی

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس ، گندم اور آٹے کی قیمتوں میں استحکام کےلئے اقدامات کا جائزہ ،فلورملوں کو گندم ریلیز کرنے کےلئے مختلف آپشن پر غور
فلور ملوں کو گندم ریلیز کرنے اور حتمی قیمت مقرر کرنے کی منظوری پنجاب کابینہ دے گی :اجلاس میں فیصلہ
کابینہ کی منظوری کے بعد فلور ملوں کو مقرر کردہ قیمت پر گندم مہیا کی جائےگی، گندم کی قیمت میں استحکام کےلئے ہر ممکن اقدام اٹھائینگے:عثمان بزدار
لاہور23جون : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت وزیر اعلی آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبے میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں استحکام کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیااور فلورملوں کو گندم ریلیز کرنے کے حوالے سے مختلف آپشن پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کابینہ سے فلور ملوں کو گندم ریلیز کرنے اور حتمی قیمت مقرر کرنے کی منظوری لی جائے گی اورکابینہ کی منظوری کے بعد فلور ملوں کو کابینہ کی جانب سے مقرر کردہ قیمت پر گندم مہیا کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت کے پاس گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں۔ مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں استحکام کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔ آٹے کی قیمت میں استحکام کے لئے ہر ممکن آپشن کا جائزہ لے کر فیصلہ کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ گندم اور آٹے کی قیمتوں کو عام آدمی کی پہنچ میں رکھنے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے رواں سیزن کے دوران ریکارڈ گندم خریدی ہے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو گندم اور آٹے کی قیمتوں اور دستیابی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ سینئر وزیر عبدالعلیم خان، چیف سیکرٹری ، سیکرٹری خوراک ، وزیراعلیٰ کے سیکرٹری کوآرڈینیشن، ڈائریکٹر فوڈ اور ڈپٹی کمشنر لاہور نے اجلاس میں شرکت کی۔
٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow