رکشہ فٹنس سرٹیفکیٹ کی پالیسی پر عملدرآمد نہ ہوسکا

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے)حکومت نے گزشتہ سال موٹر سائیکل رکشہ کیلئے روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دیتے ہوئے سرگودھا سمیت ریجن بھر کے محکمہ ٹرانسپورٹ افسران کو فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کروانے کیلئے خصوصی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی تھی‘کئی ماہ گزر جانے کے باوجود محکمہ کی جانب سے سرگودھا میں مہم سست روی کا شکار ہے‘ ذرائع کے مطابق ضلع بھر میں دس ہزار سے زائد چنگ چی رکشے چل رہے ہیں‘ جن میں سے تقریباً ایک ہزار کے روٹ پرمٹ او فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کیا ہوا ہے‘ جبکہ باقی قوانین کی دھجیاں بکھیرنے میں مصروف ہیں جس میں متعلقہ شعبہ بھی برابر کا ذمہ دار ہے، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث روٹ پرمٹ نہ بنانے والوں کے خلاف مہم عارضی طور پر روکی گئی تھی جو آئندہ چند روز میں دوبارہ شروع ہو گی اور وسیع پیمانے پر ایکشن لیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow