پٹرول بحران کو مصنوعی بنا کر پٹرول پمپ مالکان عوام کو لوٹ رہے ہیں

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے)سرگودھا میں بعض پیٹرول پمپ مالکان نے انتظامی چیک اینڈ بیلنس کی کمزوری کا فائدہ اٹھا کر ڈبل قیمت پر پیٹرول و ڈیزل فروخت کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جو مصنوعی قلت کا سبب بھی بنے ہوئے ہیں اس امر کی تصدیق ایک انٹیلی جنس ادارے نے موجودہ صورتحال بابت اپنی حالیہ نگرانی کے دوران کی اور انکشاف سامنے آیا ہے کہ سلانوالی اور سرگودھا میں بعض پیٹرول پمپ مالکان اپنے حصے کا 80فیصد پیٹرول و ڈیزل 100روپے فی لیٹر کے حساب سے کڑانہ ہلز کی پہاڑیوں سمیت مختلف قومی شاہراؤں پر قائم غیر قانونی منی پیٹرول ایجنسیوں کودے رہے ہیں، جبکہ ان کے پیٹرول پمپوں کو فراہم کردہ پیٹرول کا صرف بیس فیصد حصہ مقررہ ریٹ پر فروخت ہوتا ہے اور متذکرہ غیر قانونی ایجنسیاں یہی پیٹرول و ڈیزل 130روپے سے 140روپے فی لیٹرتک فروخت کر رہی ہیں،انتظامیہ کی توجہ تاحال اس جانب نہیں ہوئی اوریہ مالکان ریکارڈ کے ذریعے ارباب اختیار کی آنکھوں میں دھول جھونک کر صورحال سے بھرپور فائدہ اٹھا کر عوام کی جیبوں کا صفایا کر رہے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ ملوث مالکان کوائف بھی جمع کر لئے گئے ہیں ان کے خلاف جلد وسیع پیمانے پر کاروائی متوقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow