سرگودہا جناح مارکیٹ کے کرایے کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے)جناح مارکیٹ کے ساڑھے چار کروڑ روپے سے زائد کے کرایہ جات کی وصولی کا معاملہ محکمہ ریونیو اور تحصیل کونسل سرگودھا کے مابین تنازعہ کی صورت میں شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود تحصیلدا رکی جانب سے کرایہ وصول نہ کرنے پر تحصیل کونسل نے ضلعی انتظامیہ کو تحریری درخواست دے دی، ذرائع کے مطابق تحصیل کونسل اور محکمہ ریونیو سرگودھا کے درمیان جناح مارکیٹ کے کرایہ وصولی کا معاملہ عرصہ سے چل رہا ہے، جس پر فریقین کے ہائیکورٹ سے رجوع کرنے پر عدالت عالیہ نے تحصیلدار کو دکانداروں سے کرایہ اور بقایا جات وصول کر کے 85 فیصد تحصیل کونسل کے اکاؤنٹ میں جمع کروانے کی ہدایت کی، لیکن عملدرآمد نہ ہونے پر تحصیل کونسل نے ڈپٹی کمشنر کو تحصیلدار سے ریکوری شروع کرنے جبکہ اینٹی کرپشن سے مارکیٹ کی سیل کی جانے والی دکانیں خود ڈی سیل کرنے اور بقایا جات ادا نہ کرنے پر سخت ایکشن لینے کیلئے تحریری استدعا کر دی ہے۔ جناح مارکیٹ کی 51 دکانداروں کے ذمہ مجموعی طور پر ساڑھے چار کروڑ سے زائد کے واجبات الذمہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow