سرگودہا میں مزید سمارٹ ڈاؤن کیلئے علاقوں کی رپورٹ طلب کرلی گئی

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے)ضلع سرگودھا کے 14علاقوں کو سمارٹ لاک ڈاؤن کرنے کے بعد مزید کورونا سے متاثرہ علاقوں کا سروے شروع کردیا گیا ہے جہاں پر لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اس سے قبل سرگودھا کے جن 14مقامات کو سمارٹ لاک ڈاؤن کیلئے منتخب کیا گیا تھا ان میں سے بیشتر علاقے غیر ضروری طور پر لاک ڈاؤن کا حصہ بنایا گیا تھا جس میں نیشنل ٹاؤن اور استقلال آباد کالونی کا آر بلاک شامل تھے جہاں کورونا کا ایک بھی مریض موجود نہ تھا۔ شہریوں نے بھی اس سمارٹ لاک ڈاؤن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فوری طور پر سمارٹ لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے ضلع بھر کی ساتوں تحصیلوں کا دوبارہ سروے کرنا شروع کردیا ہے جن جگہوں پر کورونا وائرس کے زیادہ کیسسز ہونگے ان علاقوں کو حکومتی پالیسی کے تحت سمارٹ لاک ڈاؤن میں شامل کیا جائے گا۔اس وقت ضلع سرگودھا کے 14مقامات پر سمارٹ لاک ڈاؤن جاری ہے جہاں پر 100سے زائد پولیس ملازمین، محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کا عملہ داخلی اور خارجی راستوں پر اپنے فرائض سرانجام دیں رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow