بغیر اجازت کورونا کے کسی مریض کو پلازمہ نہ لگایا جائے

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے ہسپتالوں کو بغیر پیشگی اجازت کورونا کے مریضوں کو پلازمہ لگانے سے روک دیا ہے۔ خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے کہ بغیر اجازت کورونا کے کسی بھی مریض کو پلازمہ نہیں لگایا جائے گا۔ سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں کے نام اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بعض ہسپتالوں سے متعلق شکایات موصول ہوئی ہیں کہ وہ بغیر ہیلتھ کیئر کمیشن کی اجازت کے مریضوں کو پلازمہ لگا رہے ہیں۔ ہیلتھ کیئر کمیشن کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پلازما لگانے کا عمل ابھی تجرباتی مرحلے میں ہے اور اس کے فوائد یا نقصانات واضح نہیں ہیں اس لئے صرف ایسے ہسپتال جن کو کمیشن کی جانب سے باضابطہ اجازت دی گئی ہے کورونا کے مریضوں کو پلازمہ لگا سکتے ہیں اور اس کے علاوہ اگر کسی ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کو پلازما لگایا گیا تو کارروائی کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow