پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو ایک سال میں 13 تنخواہیں دیں

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے )پاکستان کی تاریخ کا انوکھا واقعہ،نئے پاکستان میں سرکاری ملازمین کو سال میں 12کی بجائے 13تنخواہیں دی جائیں گی،آج 24جون سے تمام سرکاری ملازمین کو 13ویں تنخوا ددینے کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب کے تمام صوبائی محکموں کے سرکاری ملازمین کو آج 24جون سے تنخواہ دینے کا اعلان کیا گیا تھا جس پر محکمہ خزانہ پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے 36اضلاع میں اکاؤنٹ آفسز کو ان کے ضلعوں میں کام کرنے والے صوبائی محکموں کے ملازمین کی تنخواہ دینے کا حکم دیا گیا تھا۔جس پر نیشنل بنک سمیت دیگر بنک آج اسے ان تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہ کی ادائیگی شروع کردینگے۔ قابل ذکر امر یہ ہے کہ تمام صوبائی محکموں کے سرکاری ملازمین 2020میں امسال کی 13ویں تنخواہ دی جارہی ہے جبکہ سال 2021میں ملازمین کو 11تنخواہیں دی جائیں گی۔ ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ حیران کن بات یہ ہے کہ پنجاب حکومت نے 2019-20کے سالانہ بجٹ میں 12تنخواہوں کا بجٹ رکھا تھا مگر امسال 13ویں تنخواہ اضافی دی جارہی ہے اور اگلے مالی سال 2020-21میں سرکاری ملازمین کو 11تنخواہیں ملے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow