محمد افضل خان ڈھانڈلہ کی وزیر اعظم سے ملاقات تھل کے کسانوں کا سود معاف کرنے کا حکم

بھکر (نمائندہ خصوصی  ) پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ کی وزیراعظم پاکستان سے ملاقات ہوئی جسمیں ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ کے مطالبہ پر وزیراعظم پاکستان نے فوری طور پر تھل کے کاشتکاروں کے قرض کا سود معاف کرنے کا اعلان کر دیا۔

جبکہ تھل ڈویژن کے قیام کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ کے گزشتہ روز قومی اسمبلی کے خطاب کی تعریف کی اور خوبصورت انداز میں علاقائی مسائل اجاگر کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ جس پر ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ نے وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور وزیراعظم پاکستان سے گزارش کی کہ انہوں نے گزشتہ روز قومی اسمبلی خطاب میں جتنے بھی مطالبات رکھے وہ ہمارے علاقائی منشور کے مطابق اور آپ کی پسماندہ اضلاع کو ترقی کے وژن کیمطابق ہیں اسلئے میرے مطالبات پر فوری طور پر عمل در آمد کے احکامات جاری کئے جائیں جن میں سرفہرست تھل کی محرومی دور کرنے کیلئے تھل ویٹرنری سائنس اینڈ اینیمل یونیورسٹی ، تھل میڈیکل کالج ، چوبارہ سے رنگ پور براستہ منکیرہ دو رویہ سڑک ، جھنگ بھکر روڈ اور ایم ایم روڈ کی از سر نو دو رویہ تعمیر اور ڈیرہ اسماعیل خان پل کی چوڑائی میں اضافہ کرکے ان روٹس کو سی پیک کے مغربی روٹس سے لنک کیا جائے اور ایم ایم روڈ کے وعدہ کیمطابق جلد ٹینڈر کئے جائیں اور کلور کوٹ براستہ گڈولہ ، بہل لیہ تک دو رویہ سڑک بنائی جائے ، چلڈرن ہسپتال ، گائنی ہسپتال ، دل کا ہسپتال بنایا جائے اور گیس سے محروم چکوک و دیہات کو گیس فراہم کی جائے ، اس کے علاوہ تھل کے علاقہ سرائے مہاجر میں ٹیکس فری زون بنایا جائے اور بہل کو سب تحصیل کا درجہ دیا جائے اور سرائے مہاجر اور بہل میں ٹراما سنٹرز اور 1122 کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ علاقہ کے بےروزگاروں کو گھر کی دہلیز پر روزگار فراہم کیا جا سکے ، کچہ کی بیلٹ میں جدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور سپر بند میں توسیع کی جائے ، تھل کی بے آباد سرکاری زمینیں بے روزگار افراد کو الاٹ کی جائیں ، گریٹر تھل کینال کے منصوبہ کو جلد مکمل کیا جائے ، تھل میں کیمل فارمنگ کو پرموٹ کیا جائے اور اس کیلئے کسانوں کو مراعات دی جائیں ، بھکر شہر و گرد و نواح میں واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کئے جائیں ، بے گھر افراد کو ہاوس فنانس لون دیا جائے ، اور بھکر میں صحافی کالونی بنائی جائے۔
جس پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے مکمل عمل درآمد کی یقین دہانی کروائی اور اعلی حکام کو موقع پر احکامات جاری کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow