سرگودہا شہر کے نوے فیصد فلٹریشن پلانٹ ناکارہ

سرگودھا (محمد تہور بلال اصغر سے )شہر کے 90فیصد واٹر فلٹریشن پلانٹس انتہائی زبوں حالی کا شکار ہو کر بیماریاں پھیلانے کا سبب بنے ہوئے ہیں اس امر کا انکشاف انٹیلی جنس ادارے کی رپورٹ میں ہوا ، جس میں آگاہ کیا گیا کہ شہر کی 22یونین کونسلوں میں سے 16واٹر فلٹریشن پلانٹس جو کہ چوک 47شمالی، بلاک نمبر33، شمشیر ٹاﺅن، شادمان کالونی سمیت دیگر مقامات پر قائم ہیں مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے مکمل طور پر غیر فعال ہیں جبکہ دیگر چالو واٹر فلٹریشن پلانٹس کی، فی پلانٹ 35,35لاکھ روپے میں قائم کیا گیا جبکہ حالت زار یہ ہے کہ تین سال گزرنے کے باوجود ان کے فلٹر تبدیل نہیں کئے گئے اور نہ ہی دیگر آلات کی مرمت بابت کوئی ادارہ ذمہ داری قبول کر رہا ہے یہی نہیں لگ بھگ تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس کے گرد گندگی کے ڈھیروں نے تعفن پھیلا رکھا ہے ، اور یہیں سے متعلقہ علاقوں کو غیر معیاری پانی کی سپلائی بھی ہو رہی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس رپورٹ کے تناظر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ سرگودھا ڈویژن نے ڈپٹی کمشنر اور سپرٹینڈنٹ انجینئرنگ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو فوری طور پر ایکشن لے کر اقدامات اٹھانے اور عملدرآمد کی رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow