کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے 19 کڑوڑ کے فنڈز کمشنر کو منتقل کر دیئے گئے

سرگودھا (محمد تہور بلال اصغر سے )سرگودھا سمیت ڈویژنل بھر میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام فیز iiکے تحت 182سکیموں کےلئے جاری 19کروڑ روپے کے فنڈز ڈویژنل کمشنر اور ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کے مشترکہ اکاﺅنٹ میں منتقل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں، ذرائع کے مطابق فیز ٹوکے تحت متذکرہ سکیموں کےلئے مجموعی طور پر 1ارب50کروڑ روپے مختص ہیں جبکہ رواں مالی سال کے تحت ابھی تک 19کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں،یہی وجہ ہے کہ بیشتر سکیموں پر کام مکمل طور پر ٹھپ پڑا ہے تاہم اس حوالے سے ڈویژنل افسران نے ڈپٹی کمشنرز کو ہنگامی مراسلہ میں فنڈز کے جلد از جلد شفات استعمال کو یقینی بنانے اور کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow