ترقیاتی کاموں کی کوالٹی چیک کرنے کیلئے پرائیویٹ کمپنیوں کی معاونت لینے کا فیصلہ

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے)محکمہ جنگلات کا قانون میں ترمیم اور نئی پالیسی بنانے کا فیصلہ، پنجاب کے تینوں زونز میں نئی سکیموں اور جاری منصوبوں کی مانیٹرنگ پرائیویٹ سیکٹر سے کرائی جائے گی جبکہ محکمہ جنگلات کا درختوں کی چوری روکنے کیلئے دو سال کیلئے آکشن پر پابندی لگانے پر غور۔زرائع کے مطابق محکمہ جنگلات کی قانون میں ترمیم اور نئی پالیسی بنائی جائے گی، نئی سکیموں اور جاری منصوبوں کی مانیٹرنگ پرائیویٹ سیکٹر سے کر ائی جائے گی، 1927ء کے بعد محکمہ میں کوئی نئی پالیسی ترتیب نہیں دی گئی، پرانے قانون کے مطابق ہی سزائیں اور جرمانے کیے جا رہے تھے، قانون میں ترمیم کے بعد سزائیں دوگنا کی جائیں گی۔دوسری جانب محکمہ جنگلات نے جنگلی حیات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئےانفرادی ملکیتی لائسنس کے طریقہ کار میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا، لائسنس کا اجراء صوبہ بھر کی بجائے اسی ضلع سے ہوگا جہاں جانوروں کو رکھا جائےگا, دوسرے شہروں میں اس لائسننس پر بریڈنگ فارم اور ڈیلنگ کرنے والوں کو غیرقانونی قرار دیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow