ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیوں نے اپنا بجٹ سرپلس فنڈ میں جمع کروا دیا

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے)سرگودھا سمیت صوبہ بھر کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز نے سکولوں کو این ایس بی کی مد میں جاری سوا تین ارب روپے کی آخری سہ ماہی کی قسط سر پلس بجٹ میں جمع کروادی ، نان سیلری بجٹ منتقل نہ ہونے سےسکولوں میں جاری مرمتی کام رک گئے،بجلی کے کنکشن بھی منقطع ہونے خدشہ پیدا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا
سمیت پنجاب بھر کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو نان سیلری بجٹ کی مد میں جاری سوا تین ارب روپے آخری سہ ماہی کی قسط اتھارٹیز نے واپس سر پلس بجٹ میں جمع کروادی ۔متعدہ اضلاع میں کئی ماہ تک ایجوکیشن اتھارٹی کے اکاؤنٹ میں پڑے رہے۔نان سیلری بجٹ سستی اور نااہلی کے باعث سکولوں کو ٹرانسفر نہ ہوسکے، جس کے باعث سکولوں میں جاری مرمت اور رنگ و روغن کے کام روک دیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سرگودھا سمیت پنجاب کے ہزاروں سرکای سکولوں کے نان سیلری بجٹ میں گھپلوں کے معاملہ پرسکولوں سربراہان نے ہدایات کے باوجود نان سیلری بجٹ کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا، پروگرام مانیٹرنگ اینڈ ایمپلمنٹیشن یونٹ نے سکولوں کو دوبارہ تصدیق شدہ بجٹ کا ریکارڈ یکم جولائی تک سیس پر اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کردی۔پی ایم آئی یو کی ہدایت کے باوجود سکولوں نے نان سیلری بجٹ کا ریکارڈ ” سیس “پر اپ لوڈ نہ کیا۔سکولوں کو مالی سال 2018 اور 2019 کا این ایس بی ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی ۔ متعدد سکول سربراہان نے بغیر تصدیق نان سیلری بجٹ کا غلط ڈیٹا سیس پر اپ لوڈ کردیاتھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow