بلدیاتی اداروں نے اپنا بجٹ تاحال اپ لوڈ نہیں کیا سیکرٹری بلدیات کے احکامات ہوا

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے)سیکرٹری بلدیات نے 20 جون تک بجٹ کو اپ لوڈ کرنے کا حکم دیا جو نظر انداز کردیا گیا۔محکمہ بلدیات پنجاب نے میٹروپولیٹن کارپوریشن سمیت چارسوپچپن بلدیاتی اداروں کے سربراہان کو رواں مالی سال کے بجٹ کی تمام تر تفصیلات لوکل گورنمنٹ ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کی جو خاطر میں نہیں لائی جا سکی۔حکام کے مطابق کورونا وباکے پیش نظر بلدیاتی اداروں نے ترقیاتی فنڈز کورونا میں خرچ کر دیئے، پنجاب حکومت نے 51 ارب روپے رواں مالی سال 2020ء تا 2021ء میں بلدیاتی اداروں کیلئے رکھے، خود مختار چارسو پچپن اداروں کو ٹیکس وصولی اہداف میں پندرہ ارب روپے کا خسارہ ہوا۔مالی خسارے اور کورونا وبا میں اربوں کے خسارے سے بجٹ میں افسر مشکلات کا شکار ہوگئے۔میٹروپولیٹن کارپوریشن کا بھی مالی سال 2020-2021 ء کا سالانہ بجٹ مشکلات کا شکار ہے،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow