ایم پی اے ساجدہ اہیر کی وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات

نوشہرہ وادی سون (نمائندہ الجلال)ایم پی اے ساجدہ بیگم آہیر کی وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے سی ایم پنجاب دفتر میں ملاقات ،ملاقات کے دوران ضلع خوشاب کے عوامی واجتماعی مسائل اور انکے راستے میںدرپیش رکاوٹوںکے بارے بات چیت کی وزیر اعلی پنجاب نے ضلع خوشاب کے تمام عوامی اور اجتماعی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ کہ پنجاب حکومت عوامی فلاح وبہبود کیلئے تاریخی اقدامات کر رہی ہے ضلع خوشاب کے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ہم سب ملکر عوامی خدمت کو یقینی بنائے گے عوامی خدمت کے سفر میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں انہوں نے ایم پی اے ساجدہ بیگم آہیر کے کارکردگی کو بھی سراہا ہے ۔

 

 

 

 

وادی سون (نمائندہ خصوصی

الجلال)پاکستان پیپلز پارٹی مضبوط پاکستان کی علمبردار ہے پیپلز پارٹی ہی چاروں صوبوں کی زنجیر ہے وفاقی عکائیوں کے حقوق اور خود مختاری پر پیپلز پارٹی کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ملک باسط راجڑ اعوان نے وادی سون پریس کلب نوشہرہ کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے دعویداروں نے عوام کی بہبود اور ترقی کو پس پشت ڈال کر انتقامی سیاست کو پروان چڑھایا ہے ماضی میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی ملک قوم اور جمہوریت کیلئے جہدوجہد کرتی رہی آئندہ بھی کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہ کیا جائے گا جمہوریت آئین وقانون کی حکمرانی اور غربت کے خاتمہ کیلئے چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کی جہدوجہد جاری رہے گی تاریخ گواہ ہے کہ شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو نے جام شہادت نوش کر کے پاکستان کی سیاست میں گہرے نقوش چھوڑے شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو بے نظیر لیڈر تھی وہ دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان تھی بے مثال قائدانہ صلاحیتوں کی بناء پر دنیا بھر میں انہیں پہنچاتے تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow