میٹرک کے امتحانات کی مارکنگ کا عمل کل سے شروع ہوگا

لاہور۔۔۔۔۔۔ سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ میں میٹرک کے پرچوں کی مارکنگ کا آغاز 29 جون کو شروع ہوگا۔سیکرٹری ہائر ایجوکیشن …..

 

لاہور۔۔۔۔۔۔۔۔پنجاب میں میٹرک کے لاکھوں طلباء کے انتطار کی گھڑیاں ختم،میٹرک کے پرچوں کی مارکنگ 29 جون پیر کے روز سے شروع ہو گی، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے تاریخ کی منظوری دے دی۔*

*کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر میٹرک کے امتحانات کی مارکنگ کو موخر کردیا گیا تھا، تاہم اب محکمہ صحت اور محکمہ ہائر ایجوکیشن نے مارکنگ شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔*

*پرچوں کی مارکنگ پیر 29 جون سے شروع کی جائے گی، پنجاب کے نو بورڈز ایک ہی وقت میں مارکنگ شروع کریں گے جبکہ محکمہ صحت کے مقررہ ایس او پیز پر عمل کروایا جائے گا ،ہر سنٹر میں ہاتھ دھونے کا انتظام اور مقررہ فاصلے کے اصولوں کو مد نظر رکھا جائے گا جس کیلئے بڑے ہالز والے اداروں کو مارکنگ سنٹر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے،*

نوے روز کے اندر مارکنگ مکمل کر لی جائے گی ، ستمبر/ اکتوبر کے آغاز میں نتائج کا اعلان کردیا جائے گا

گزشتہ روز ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود میٹرک کےپرچوں کی مارکنگ کا آغاز نہیں ہوسکا تھا، مارکنگ سنٹرز میں انتظامات مکمل ہونے کے باوجودحکومت کی جانب سےاجازت نہیں ملی تھی جس پرتعلیمی بورڈز کے لئے 90روز میں بچوں کےنتائج جاری کرنا مشکل ہوگیا تھا، میٹرک کے پرچوں کی مارکنگ کا آغاز پندرہ جون سے کیا جانا تھا۔

مارکنگ کے لئےلاہور میں 27 مراکز تشکیل دیئے گئے ہیں، مذکورہ مراکز میں 27000 کے قریب اساتذہ نے پیپر مارکنگ کے عمل میں حصہ لینا تھا،پرچوں کی مارکنگ شروع نہ ہونے سے ایک بار پھر بچوں کےنتائج میں تاخیرکا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن کیجانب سے15جون سے پیپرز شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا،بورڈ ذرائع کے مطابق رواں سال لاہور بورڈ کےتحت میٹرک امتحان میں دو لاکھ پچھتر ہزار امیدواروں نے امتحان دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow